کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں نوجوانو ں کو سماجی برائیو ں خاص طور منشیات سے دور رکھنے کیلئے نارتھ کشمیر آف رو ڈ کلب کی جانب سے کپوارہ قصبہ سے لیکر حد متارکہ ٹیٹوال کرناہ تک ایک رو ڈ شو کا اہتمام کیا گیا ۔جمعہ کو ایک رو ڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نوجوانو ں کو سماجی برائیو ں سے دور رکھنا ہے ۔نارتھ کشمیر آف رو ڈ کلب کے بانی عرفان احمد شاہ اور ارشد سلیمان نے نوجوانو ں کی ایک ریلی ،جو بلٹ مو ٹر سائیکلوں اور سکار پیو گا ڑیو ں میں سوار تھے ،کو ہری جھنڈی دکھا کر کپوارہ قصبہ سے روانہ کیا گیا۔ریلی جب کرالہ پورہ سے گزر کر چوکی بل پہنچی تو وہا ں فوجی چک پوسٹ پر فوج نے ان کا والہانہ استقبال کیا جس کے بعد ریلی کو حد متارکہ ٹیٹوال کی جانب روانہ کیا گیا ۔ اس دوران عرفان احمد نے کہا کہ اس سے قبل بھی اس قسم کی ریلیاں نکالی گئیں اور یہ رو ڈ شو کپوارہ سے کیرن کے لئے کیاگیا تھا تاہم جمعہ کوہونے والے رو ڈ شو کو کپوارہ قصبہ سے شروع کیا گیا اور ٹیٹوال کرناہ تک اختتام کیا گیا ۔عرفان شاہ نے مزید کہا کہ ایسے رو ڈ شو منعقد کرنے کا مقصد نوجوانو ں کو نشیلی ادویات سے دور رکھنا ہے تاکہ وہ ایک خوشحال زندگی گزارسکیں ۔انہو ں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچو ں کو ان جان لیوا بری عادتوں سے دور رکھنے کے لئے ہر وقت نظر گزر رکھیں اور انہیں زندگی کی اصل حقائق سے رو شناس کریں ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ شمالی کشمیر میں بھی نشیلی ادویات استعمال کرنے والے نوجوانو ں کے علاج و معالجہ کیلئے ڈرگ ڈی ایڈیکشن سینٹر کا قیام عمل میں لایاجائے ۔