مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے سرحدی علاقہ میں قائم کر دہ گور نمنٹ پرائمری سکول پنیال کی عمارت گزشتہ پانچ برسوں سے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہے تاہم ابھی تک محکمہ کی جانب سے اس کی مرمت ہی نہیں کروائی جاسکی جس کی وجہ سے سکو ل میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم بُری طرح سے متاثر ہو رہی ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ 5برس قبل عمارت کی چھت تیز آندھی میں اڑ گئی تھی جس کے بعد بچوں کے بیٹھنے کےلئے کوئی جگہ دستیاب نہیں تھی تاہم متعلقہ محکمہ کو اس عمل کی جانکاری ہونے کے باوجود سکولی عمارت کی مرمت ہی نہیں کروائی جاسکی جس کی وجہ سے بچوں کو بارشوں و خراب موسم میں سٹاف ممبران چھٹی کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔غور طلب ہے کہ گور نمنٹ پرائمری سکول پنیال سب ڈویژن کے بالاکوٹ زون میں قائم ہے جس میں اس وقت 20سے زائد طلباءزیر تعلیم ہیں جبکہ سکول میں بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کےلئے 3ٹیچر بھی تعینات ہیں ۔مقامی پنچایتی اراکین نے محکمہ ایجوکیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں تیز آند ھی کی وجہ سے سکول کی عمار ت متاثر ہوئی تھی تاہم اس سلسلہ میں متعلقہ حکام کو جانکاری ہونے کے بادجوع بھی عمارت کی مرمت ہی نہیں کروائی جارہی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ کے آفیسران کےخلاف کارروائی کر کے عمارت کی مرمت کروائی جائے ۔