احتیاطی تدابیر نہ اپنائی گئیں تومزید سختی ہوگی: ڈی سی کشتواڑ
عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو پریشان کن ہے اور اگر احتیاتی تدابیر پر عمل نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں مزید سختی برتی جائے گی۔ ان باتوں کا اظہار ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے ہفتہ وار کورونا پریس بریفنگ کے دوران کیا۔انھوں نے بتایا کہ کورونا وایرس کی دوسری لہر کے دوران ضلع میں کل 1980مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں1922افراد اس وبائی بیماری سے صحتیاب ہوئے جبکہ اس وقت ضلع میں 42افراد اس وبائی بیماری سے متاثر ہیں جنکا علاج جاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ گزشہ ہفتہ اگرچہ ان کیسوں میں کمی رونماہوئی تھی لیکن اس ہفتہ ان میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر شروع ہوگیئی ہے اور لوگ احتیاتی تدابیر پر عمل کریں،کورونا ابھی ختم نہیں ہوا جبکہ ضلع میں بھی ڈیلٹا ویرینٹ کے معاملے سامنے آئے ہیںجبکہ ڈیلٹا وایرس کافی خطر ناک ہے۔ انہوںنے کہا کہ بازاروں میں لوگ ماسک کا استعمال نہیں کررہے ۔ انھوں نے دوکانداروں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی شخص کو بغیر ماسک دوکان کے اندر نہ آنے دیںاور جس بھی مارکیٹ میں کورونا احتیاتی تدابیر کی خلاف ورزی ہوگی اس مارکیٹ کو بند کیا جائے گااور آنے والے دنوں میں اس پر عمل کیاجائے گاتاکہ لوگ احتیاتی ترابیر پر عمل کرےں۔ان کاکہناتھا کہ مثبت معاملے بڑھنے کے ساتھ ہی مائیکرو کنٹینمنٹ زون بنائے جارہے ہیں تاکہ مثبت معاملات میں کمی ہو۔ انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ویکسین لگائیں اورصحت کارڈ بنائیں تاکہ انھیں ہسپتالوں میں علاج کے دوران مدد کی جاسکے۔
کورونا مثبت معاملات کے بعد چوگان میدان میںداخلہ پر پابندی عائد
عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع انتظامیہ کی جانب سے آئے روز کورونا وائرس کے مثبت معاملات کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے سبب تشویش کے بعد کشتواڑ کے تواریخی چوگان میدان میں عوام کی آواجاہی پر شام کے وقت پابندی عائد کردی ہے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ چوگان گراﺅنڈمیں ہر کسی کے آنے پر پابندی عاید کی جارہی ہے اور خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی کی جائے گی اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کورونا کے بڑھتے معاملات کے بعد انتظامیہ نے چوگان میدان میں داخلہ پرپابندی عائد کی تھی اور گزشتہ ایک ماہ سے اب اس میں نرمی برتی جارہی تھی۔قابل ذکر ہے کہ شام کے وقت چوگان گراونڈ کے اندر عوام کی بھاری بھیڑ دیکھی جاتی تھے جہاں بچے، بزرگ، خواتین و نوجوانوں کو سیرو تفریح یا کھیلتے دیکھا جاسکتا تھا جسے ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزی ہورہی تھی اور انتظامیہ نے مثبت معاملات پر قابو پانے کیلئے اب یہ سخت قدم اٹھایاہے۔
کووڈ ایس او پیز کی خلاف پر40ہزار کا جرمانہ
۔ 1462 ٹیکے لگائے گئے ، 1511 نمونے جمع
رام بن//ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کو نافذ کرنے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک نہ پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر گھومنے پر متعدد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔نافذ کرنے والی ٹیموں نے اپنے متعلقہ دائرہ کار میں معائنہ کے دوران39ہزار800 روپے جرمانہ وصول کیا جبکہ یکم اپریل 2021 سے اب تک جرمانے کی کل رقم43لاکھ 52ہزار 900روپے ہوگئی ہے۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ اپنے قریبی سی وی سی پر کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراکیں لیں۔ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسرڈاکٹر سریش نے بتایا کہ ہفتہ کو ضلع رام بن میں 1462 افراد کو پہلی اور دوسری کوویڈ ویکسین کی خوراک دی گئی۔چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد فرید بھٹ کے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 1511 نمونے جمع کیے ہیں جن میں 303، RT-PCR اور 1208، RAT نمونے شامل ہیں اس کے علاوہ 1462 افراد کو کوویڈ ویکسین ضلع کے مخصوص ویکسی نیشن مراکز میں دی گئی ہے۔
package
ڈوڈہ میں کورونا وائرس کے13نئے مثبت معاملات
۔16 مریض صحتیاب ،259377ٹیکے لگائے گئے
اشتیاق ملک
ڈوڈہ//ڈوڈہ ضلع میںکورونا وائرس کے 13نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 16مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوڈ جانچ کے دوران بارہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور سولہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد محدود ہو کر 63رہ گئی ہے اور شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7275پہنچ گئی ہے۔ضلع کورونا وائرس سے اب تک 129افراد فوت ہوئے ہیں اور 259377 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔