گول//گول میں ایس ڈی ایم گول غیاث الحق کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی ہوئی جس میں بلاک داڑم کے پڑھے لکھے نوجوانوں نے شرکت کی۔یاد رہے یوٹی انتظامیہ نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو مصروف رکھنے کے لئے ہرپنچایت سطح پررضا کار تنظیمیں تشکیل دیں جس میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو سرکاری اسکیموںکوعوام تک پہنچانے اورعوامی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے ۔اور اسی کی ایک کڑی آج ایس ڈی ایم گول کی میٹنگ تھی۔میٹنگ میں ایس ڈی ایم گول نے نوجوانوں سے تبادلہ خیال کیااور ان ہی نوجوانوں کوآگے آنے کے لئے کہاجو بناءکسی لالچ کے رضاکارانہ طور پرعوام کی فلاح وبہبود کے لئے وقت نکال سکے اورکام کرسکے ۔اس موقعہ پرایس ڈی ایم نے نوجوانوں کو مطلع کیا کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں کیونکہ یہاں یہ کوئی ملازمت نہیں ہے او ریہاں کوئی تنخواہ نہیں ملے گی بلکہ بناءکسی لالچ کے عوامی فلاح وبہبودکے لئے کام کرنا ہے ۔انہوں نے اس موقعہ پران ہی نوجوانوں کو فارم بھرنے کوکہا جو اس میں دلچسپی رکھتے ہوں اور عوام کےلئے کام کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ اس میں سرکار تنخواہ نہیں بلکہ حوصلہ افزائی کے لئے بہتر کام کرنے والوں کو اعزاز سے نوازے گی ۔