سری نگر// ادھم پور میں قائم فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ یا جی او سی لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کا کام جانیں بچانا ہے نہ کہ کسی کی جان لینا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اور انتظامیہ ا±ن کشمیری جنگجوﺅں کو دوسرا چانس دینے کے لئے تیار ہے جو اپنی غلطی تسلیم کر کے قوم دھارے میں آنا چاہتے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل جوشی نے یہ باتیں پیر کو وسطی ضلع گاندربل کے مانسبل میں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔