جموں// جموں شہر میں رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر ایک دن میں ایک کروڑ روپے مالیت کی مٹھائیاں فروخت کی گئی ہیں۔
ایک مٹھائی دکان کے مالک نے کہا کہ اگرچہ گذشتہ چند برسوں سے چاکلیٹ کھانے کا ہی چلن ہے لیکن رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر شہر میں ایک دن میں ہی ایک کروڑ روپے مالیت کی دودھ کی بنی مٹھائیاں فروخت کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مٹھائیوں سے وابستہ دکان داروں کے بھی اچھے دن شروع ہونے لگے ہیں۔