کنگن//وسطی ضلع گاندر بل کے اکہال کنگن میں ریچھ نے 70برس کے غلام احمد شیخ ولد محمد شیخ ساکن اکہال کنگن کو زخمی کردیا جس کو علاج و معالجہ کے لئے سب ڈسٹرک کنگن ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے مذکورہ زخمی شخص کو سکمز صورہ منتقل کیا گیا۔اس دوران گونڑی محلہ اکہال کنگن میں ہی 53 برس کی خاتون مختی بیگم ذوجہ محمد سبحان لون کو بھی ریچھ نے حملہ کرکے ذخمی کردیا جس کو علاج کے لئے سب ڈسٹرک ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ امسال بڑی تعداد میں جنگلی جانوروں نے خوراک کی تلاش میں انسانی بستیوں کا روخ کیا جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اور لوگوں اب میوہ باغات اور کھیتوں میں جانے کے علاوہ گھروں سے باہر نکلنے میں بھی خوف محسوس کررہے ہیں۔