سری نگر// وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں شاہراہ ایک روز بعد جمعرات کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال ہوئی۔
یہ شاہراہ بدھ کے روز مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل کے لے بند تھی۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتے کی ہر بدھ وار کو اس شاہراہ پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے مرمتی کام کرنے کے لئے مختص رکھا ہے۔