کابل //افغان دارالحکومت کابل میں ہوئے سلسلے وار بم دھماکوں میں مارے گئے لوگوں میں کم از کم 28 طالبان کے ارکان تھے۔ میڈیا نے جمعہ کے روز طالبان کے ایک عہدیدارنے یہ رپورٹ دی ہے۔
جمعرات کو کابل ہوائی اڈےاوراس کے بیرونی علاقوں کو نشانہ بنا کر کم از کم چار دھماکے کئے گئے۔ داعش خراسان نامی تنظیم نے مبینہ طور پران حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ان دھماکوں میں کم از کم 103 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس میں 90 افغان شہری اور 13 امریکی فوجی شامل ہیں۔