سری نگر// کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے اہلکاروں نے ہفتے کے روز یہاں لالچوک میں بغیر ماسک کے لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کئے۔
متعلقہ محکمے کے اہلکار لالچوک میں تاریخی گھنٹہ گھر کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور جن لوگوں نے ماسک نہیں لگائے تھے ان کے کورونا ٹیسٹ کئے جاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ماسک پہنے تھے ان کے ٹیسٹ نہیں کئے جاتے تھے۔