کابل//طالبان کے اسپیشل ’بدری 313‘ او’فاتح‘یونٹس کے دستے کابل ائیرپورٹ میں داخل ہوگئے ہیں۔
طالبان کے نشریاتی ادارے الہجرة کے مطابق طالبان کے اسپیشل یونٹس کے دستے کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں داخل ہوگئے ہیں۔
اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسپیشل دستوں نے کابل ائیرپورٹ کے اندر چند مقامات پر پوزیشنز بھی سنبھال لی ہیں۔