چنئی //یو این آئی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کے روز انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) جہاز وگرہ کو بحری خدمات میں شامل کیا۔اس جہاز کا ڈیزائن اور اسے تیار کو لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) شپ بلڈنگ لمیٹڈ نے کیا ہے ۔ یہ جدید ریڈار سے لیس ہے ۔ یہ دو انجن والے ہیلی کاپٹر اور چار تیز رفتار کشتیوں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔جہاز کی لمبائی 98 میٹر ہے اور اس پر 11 افسران اور 110 دیگر اہلکار تعینات رہیں گے ۔ جہاز 40/60 بوفورس توپ سے لیس ہے اور اس پر فائرنگ کنٹرول سسٹم کے ساتھ میں 12.7 ملی میٹر کی دو فکسڈ ریموٹ کنٹرول گنیں نصب ہیں۔ سمندری بیڑے میں شامل ہونے کے بعد کوسٹ گارڈ کے پاس 157 جہاز اور 66 طیارے ہوں گے۔ اس موقعہ پر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دنیا میں بہت تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور ممالک کے درمیان اقتصادی ، سیاسی اور تجارتی تعلقات مسلسل اتار چڑھاؤ آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی دیگر ملک سے آنے والی آئندہ خبروں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔وزیر دفاع نے کہا ‘‘آج دنیا تیزی سے بدل رہی ہے ۔ ممالک کے درمیان اقتصادی ، سیاسی اور تجارتی تعلقات مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں۔ دوسرے ملک سے آنے والی خبروں کے بارے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ ظاہر ہے کہ ہمارا ملک بھی ان پیش رفتوں سے بچا نہیں رہ سکتا۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ بحر ہند کا خطہ، جہاں دنیا کے دو تہائی سے زیادہ تیل کی شپ منٹ ہو رہی ہے ، آج کی بدلتی دنیا یقینی طور پر ان شعبوں کو بھی متاثر کرتی ہے ۔ لہذا ہمیں ہر وقت چوکس رہنے کی ضرورت ہے ’’۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی تبدیلیاں اکثر ہندوستان کے لیے تشویش کا باعث بن جاتی ہیں۔