سڈنی// جنوبی بحرالکاہل میں 7 اعشاریہ 7 شدت کے ہولناک زلزلے کے بعد خطے میں موجود ممالک کو سونامی کے خطرے سے خبردار کردیا گیا ہے۔وارننگ میں کہا گیا کہ فجی، نیوزی لینڈ اور 80 چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل ملک وینواتو سے اونچی لہریں ٹکرانے کا خدشہ ہے۔ فجی کے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے ساحلوں سے اعشاریہ 3 میٹر اونچی لہریں ٹکرائیں۔علاوہ ازیں آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے بھی سونامی کی بلند لہریں پیدا ہونے کی تصدیق کی۔ محکمہ موسمیات نے لارڈ ہوے نامی جزیرے کے رہنے والوں کو سونامی کے خطرے سے متعلق الرٹ بھی جاری کردیا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے ادارہ برائے ہنگامی حالات نے بھی بیان جاری کیا ہے جس میں ساحلی علاقوں میں بسنے والی آبادی کو نقل مکانی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔