کشتواڑ //اے بی وی پی سے وابستہ طلبہ نے رام بن میں ایک مظاہرے کے دوران پولیس کے مبینہ روئے کے خلاف ہفتہ کو دوسرے دن بھی احتجاج کیا۔کشتواڑ میں میںاکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کارکنوں نے سنیچر کو شہیدی چوک کشتواڑ میں احتجاج کیا ۔یہ احتجاج رام بن میں اے بی وی پی کے کارکنان پر پولیس کی جانب سے تشدد و انہیں گرفتار کرنے کو لیکر کیا گیاتھا ۔ احتجاجی مظاہرین رام بن پولیس و انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے ۔احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ اے بی وی پی کارکنان ضلع انتظامیہ رام بن کے خلاف پر امن احتجاج کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پولیس افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جنہوں نے کارکنوں پر ذیادتی کی ہے بعد میں احتجاجی پرامن طور منتشر ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔