جموں//ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما نے کرشی بھون میں قدرتی طور پر پولی گرین ہاؤس (این وی پی جی ایچ) کے تحت اُگائی گئی سبزیوں کے پودوں کی تقسیم کا افتتاح کیا۔جموں میں سبزیوں کی مختلف فصلوں اور اقسام کے پودے اُگائے جا رہے ہیں اور جموں کے کاشتکاروں میں بغیر کسی منافع اور نقصان کے یہ پودے تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔کسانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ گوبھی ساگ سمیت مختلف اقسام کے تقریبا 2 لاکھ پودے کسانوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پالک ، دھنیا ، ساگ ، میتھی اور پودینہ کے بیگ فروخت کیلئے تیار ہیں۔
بعد میں ڈائریکٹر نے سبزیوں کے ڈیمو یونٹ کا بھی معائنہ کیا ۔