سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ مسلسل تیسرے دن بھی 150سے زیادہ رہا۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں 4مسافروں سمیت مزید 169افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ، جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ25 ہزار کا ہندسہ پار کرکے 3لاکھ 25ہزار 148ہوگئی ہے۔ اس دورن جموں صوبے کے ڈوڈہ ضلع میں ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4407ہوگئی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 56ہزار734ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4مسافروں سمیت مزید 169 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیںجن میں24جموں جبکہ 145کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 145افراد میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 141افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 145متاثرین میں سرینگر میں65، بارہمولہ میں35،بڈگام میں20،پلوامہ میں 8،کپوارہ میں4،اننت ناگ میں 4،بانڈی پورہ میں 1،گاندربل میں 6،کولگام میں 1 اور شوپیان میں 1افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 2ہزار 173ہوگئی ہے ۔ کشمیر صوبے میں مسلسل چھٹے روز بھی وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2241بنی ہوئی ہے۔ جموںصوبے میں اتوار کو مزید 24افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیںجو سبھی مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے5اضلاع میں 24افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جبکہ ادھمپور، کٹھوعہ، سانبہ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔جموں صوبے کے 24متاثرین میں ضلع جموں میں 5، راجوری میں2، ڈوڈہ میں13،کٹھوعہ میں1،کشتواڑ میں3جبکہ پونچھ میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 22ہزار975تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں اتوار کومسلسل تیسرے دن بھی ایک شخص وائرس سے فوت ہوگیا ۔مرنے والے شخص کو چند دن قبل گورنمنٹ مڈیکل کالج ڈوڈہ میں داخل کیا گیا جہاں وہ اتوار کو فوت ہوگیا ۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2165ہوگئی ہے۔
وادی میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری سست روی کا شکار | 18سال سے زیادہ عمر کے 40فیصد لوگوں کی ٹیکہ کاری ابھی ہونا باقی
پرویز احمد
سرینگر //وادی میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری کا عمل سست رفتاری سے جاری ہے اور ابھی بھی 18سال سے زیادہ عمر کے زمرے میں آنے والے 22لاکھ سے زائد افراد کی ٹیکہ کاری کا عمل باقی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر میں 18سال سے زیادہ عمر کے زمرے میں آنے والے 54لاکھ 92ہزار 935افراد کی نشاندہی ٹیکہ کاری کیلئے کی گئی ہے لیکن26اگست تک صرف32لاکھ 71ہزارافراد کو کورونا مخالف ٹیکہ لگائے گئے ہیں جبکہ 22لاکھ سے زائد افراد کی ٹیکہ کاری ابھی بھی باقی ہے۔ سرینگر ضلع میں ٹیکہ کاری کیلئے 9لاکھ 38ہزار 65افراد کی نشاندہی کی گئی ہے لیکن یہاں ابتک 5لاکھ 24ہزار 498افرادکو کورونا مخالف ٹیکہ لگائے گئے ہیں جبکہ 4لاکھ13ہزار 567 کو ابھی بھی ویکسین لگنا باقی ہے۔ کولگام ضلع میں 3لاکھ 98ہزار افراد کو ٹیکہ کاری کیلئے منتخب کیا گیا ہے جبکہ یہاں ابھی تک 2لاکھ26ہزار 793افراد کو ٹیکہ لگائے گئے ہیں جبکہ یہاں ابھی بھی 1لاکھ 70ہزار 208افراد کو ابھی ٹیکہ لگنا باقی ہے۔ شوپیان میں 2لاکھ 1ہزار 909افراد کو ویکسین لگانے والوں کے زمرے میں لایا گیا تھا لیکن یہاں ابھی 1لاکھ 30ہزار 858افراد کو ٹیکہ لگے ہیں جبکہ یہاں ابھی بھی 71ہزار 51افراد کو ٹیکہ لگنا باقی ہے۔ بانڈی پورہ میں 2لاکھ 97ہزار 486افراد کو 18سال سے زیادہ عمر کے زمرے میں لایا گیا ہے لیکن یہاں ابھی 1لاکھ 66ہزار 267افراد کو ٹیکہ لگے ہیں جبکہ یہاں ابھی بھی 1لاکھ 31ہزار219افراد کو ٹیکہ لگانا باقی ہے۔ اننت ناگ ضلع میں 7لاکھ 42ہزار 73افراد میں سے ابھی 4لاکھ 69ہزار 545افراد کو ٹیکہ لگے جبکہ 2لاکھ 272ہزار 528افراد کو ٹیکہ لگے باقی ہے۔ بارہمولہ میں 7لاکھ 64ہزار 541افراد کی نشاندہی کی گئی ہے لیکن یہاں ابھی 3لاکھ 82ہزار 38افراد کو ٹیکہ لگائے گئے ہیں جبکہ 2لاکھ 78ہزار 77افراد کو ابھی ٹیکہ لگنا باقی ہے۔ پلوامہ میں 4لاکھ 25ہزار 62افراد کو کوونا مخالف ویکسین لگانے ہیں لیکن یہاں ابھی ابھی 2لاکھ 66ہزار 349افراد کو ٹیکہ لگائے گئے جبکہ 1لاکھ 49ہزار 957کو ابھی ویکسین لگایا باقی ہے۔ گاندربل میں 2لاکھ 25ہزار 596افراد کو ٹیکہ لگانے ہیں لیکن یہاں بھی ابھی 1لاکھ 46ہزار 957افراد کو ٹیکہ لگانے ہیں جبکہ 78ہزار 639افراد کو ابھی بھی ٹیکہ لگانے باقی ہے۔ بڈگام ضلع میں 5لاکھ 71ہزار 673افراد 18سال سے زیادہ عمر کے زمرے میں آتے ہیں لیکن یہاں ابھی اتک 3لاکھ 29ہزار 83افراد کو ویکسین لگایا گیا ہے جبکہ 2لاکھ 42ہزار ابھی کو ابھی ٹیکہ لگانا باقی ہے۔
4روز سے مسلسل اضافہ | 45ہزار کیسز 460 ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی//ملک میں مسلسل چار دنوں سے کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 45ہزار 83نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 8ہزار783 ایکٹو کیسز بڑھے ہیں۔ ملک میں ہفتے کے روز 73 لاکھ 85 ہزار 866 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 63 کروڑ 09 لاکھ 17 ہزار 927 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کے جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 45 ہزار، 083 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 26 لاکھ 95 ہزار 030 ہو گئی ہے۔ اس دوران 35 ہزار 840 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 18 لاکھ 88 ہزار 642 ہو گئی ہے۔اس دوران ایکٹو کیسز 8،783 بڑھ کر 3 لاکھ 68 ہزار 558 ہو گئے ہیں۔ اس دوران مزید 460 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4،37،830 تک پہنچ گئی ہے۔