نئی دہلی//وزیر اعظم نے دستکاری اور دستکاروں کو سماج میں اعلیٰ ترین قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی کا مقام ہے کہ آج دستکاروں کو چھوٹا سمجھا جاتا ہے بلکہ دستکاری ہی ہمارے ملک کی اصل پہچان ہے جہاں مختلف مقامی دستکاری عالمی شہرت پاچکی ہے جن میں خصوصی طور پر اگر ہم زکر کریں گے تو بنارسی ساڑھی، کشمیر کے قالین اور شال، بنگال ، بہار اور دیگر ریاستوں کی مقامی دستکاری بھارت کیلئے ایک شاہکار ہے ۔ من کی بات پروگرام میں نریندر مودی نے ہنر اور مہارت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا استعمال لوگوں کی زندگی کو ان کی زندگی اور معاشرے کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے آسان بنانے کے لئے کیا جانا چاہئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت مختلف مقامی دستکاری کی بدولت عالمی شہریت پاچکا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے مختلف علاقوں میں ہاتھ سے کئی چیزیں بنائی جاتی ہیں جو دنیا کے اور کسی علاقے میں نہیں بنائی جاتی ۔ مودی نے مہارت حاصل کرنے کی طرف بے حسی پر تشویش کا اظہار کیا اور لوگوں سے باصلاحیتوں کا احترام کرنے کی اپیل کی۔انہوںنے کہا کہ بھارت میں دستکاری اور ہنر مندوں نے سماجی اقتصادیات میںاہم رول اداکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنر مند لوگوں کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کیا جا سکتا ، لیکن یہ بڑی تشویش کی بات ہے کہ ہنر مند افراد کو بعض اوقات چھوٹا سمجھا جاتا ہے۔ مختلف کارکنوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا’’یہ تمام ساتھی اپنی صلاحیتوں کے لیے مشہور ہیں۔