کنگن//وسطی ضلع گاندر بل کے فراو گنڈ کنگن میں پیر کے روزآوارہ کتے نے ایک 9 سالہ بچی کو زخمی کیا۔
کشمیر عظمیٰ کو مقامی ذرائع نے بتایا کہ فراو ہاکنار گنڈ میں آوارہ کتے نے 9 برس کی بچی ہمیرا ظہور دختر ظہور احمد ساکن فراو¿ ہاکنار گنڈ کو ذخمی کردیا۔
ایک مقامی شہری غلام رسول نے بتایا کہ مذکورہ بچی کو ٹراما ہسپتال گنڈ میں علاج کے لئے پہچایا گیا ہے مگر وہاں پر اینٹی ربیز ویکسین نہیں تھی جس کے بعد مذکورہ بچی کو پرائمری ہیلتھ سنٹر کلن منتقل کیا گیا ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں آوارہ کتوں نے دہشت مچارکھی ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں۔