گاندربل //وسطیٰ ضلع گاندربل کے علاقہ ززنہ میںایک 4 سالہ بچی کو جاں بحق کرنے والے تیندوے کو محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروںنے منگل کوزندہ پکڑ کر درجنوں علاقوں میں رہائش پذیر آبادی کو راحت پہنچائی۔
اطلاعات کے مطابق اسی تیندوے نے رواں برس 11جولائی کو گاندربل ززنہ میں فروٹ منڈی کے قریب ایک چارسالہ بچی کو جبڑوں میں دباکر میوہ باغ میں لے جاکر جاں بحق کیا تھا جس کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے مسلسل 51 روز تک ززنہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مذکورہ تیندوے کو پکڑنے کی کوششیں جاری رکھیں۔
محکمہ کو آج اس وقت کامیابی حاصل ہوئی جب خونخوار تیندوے کو کوندہ بل میںسیبوں کے باغ میں رکھے گئے پنجرے میں پھنسا ہوا پایا گیا ۔تیندوے کے پکڑے جانے کے بعد رعلاقے کے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔