بانہال // جموں سرینگر شاہراہ آج بدھ کو دو طرفہ طور پر کھلی رہے گی۔اکتوبر 2020کے بعد پہلی بار بدھ کو شاہراہ بند نہیں کی جارہی ہے۔ ٹریفک حکام اس سے قبل شاہراہ کی ضروری مرمت کرنے کی غرض سے اسے پہلے جمعہ اور پھر بدھ کو بند کیا کرتے رہے ہیں۔ لیکن آج شاہراہ دو طرفہ ٹریفک کیلئے دن بھر کھلی رہے گی۔ کشتواڑ سنتھن ٹاپ روڑ بھی آج چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھلا رہے گا۔ مغل روڑ بھی آج دوطرفہ ٹریفک کیلئے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔