Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 8, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
28 Min Read
SHARE

 پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کاوشیں بارآور ثابت نہ ہوئیں |  50دن گزرنے کے باوجودہونزڈ سانحہ میں لاپتہ 19 افراد کا پتہ نہ چل سکا

کشتواڑ// پچاس رو ز قبل یعنی 27جولائی کو کشتواڑ میں دوران شب بادل پھٹنے کے نتیجے میں سیلابی ریلی میں بہنے والے 19افراد کا ابھی تک کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ اگرچہ لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کیلئے مقامی لوگوں، پولیس ، ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے قریب ایک ماہ تک تلاشی کارروائی جاری رکھیں تاہم ان کی یہ کوششیں سود مند ثابت نہیں ہوئیں۔17اور 18جولائی کی درمیانی رات کو کشتواڑ میں بادل پھٹنے کا واقع پیش آیا جس نے اپنے ساتھ درجنوں رہائشی مکانات سمیت سینکڑوں ڈھانچوںکو بہالیا جبکہ اس واقعے میں قریب 8افراد کی موت واقع ہوئی تھی جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ جبکہ 19افراد لاپتہ ہوئے تھے جن کا ہنوز کوئی اتہ پتہ نہیں چل رہا ہے ۔ اس دوران پولیس ، انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بچائو کارروائیوں میں لگی ہوئی تھیں اورقریب ایک ماہ تک تلاشی مہم جاری رکھی گئی تاہم لاپتہ افرادکوکہیں اتہ پتہ نہیں چل سکا ۔ذرائع نے بتایا کہ  اپتہ افراد کو ڈھونڈنے کیلئے ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق علاقے میںپولیس، انتظامیہ ، این ڈی آر ایف اور مقامی نوجوانوں کی جانب سے بچاو اور امدادی کارروائیاں کافی وقت تک جاری رہیں تاہم لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کی کوئی کامیابی نہیں ملی ۔ ادھر مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ متاثرہ کنبوں کی بازآباد کاری اور ریلیف کا عمل کافی سست ہونے کے نتیجے میں انہیں شدید زہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ 
 
 
 

 ساہری ریاسی میں بھائی کے ہاتھوں بھائی کاقتل | مسلسل چھاپوں کے بعدملزم گرفتار:ایس ایس پی ریاسی

ریاسی // ضلع ریاسی میں چچازادبھائی کوقتل کرنے پر8سال قید رہنے والے شخص کو مبینہ طور پر اپنے بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ پولیس چوکی ٹوٹے ساہری کواتوار کی رات یہ اطلاع ملی کہ سرہائی کے رہنے والے شہری چمیل سنگھ کو اس کے بھائی لہر سنگھ نے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت ایک مقدمہ پولیس اسٹیشن ریاسی میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔پولیس کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم مشکل راستے سے2 گھنٹے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی اورمقتول کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس نے بتایا کہ تمام قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لئے قانونی ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزم لہر سنگھ جرم کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ریاسی شیلندر سنگھ نے بتایا کہ ملزم کو پکڑنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور ملزم کی تلاش میںبھوماگ ، شجرو مہور ، سمبا گگوال اور کٹھوعہ میں چھاپے مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ لہر سنگھ کو بالآخر کوٹے ہیرا نگر سے پکڑا گیا جب وہ پنجاب فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔بتایاجاتاہے کہ ملزم لہر سنگھ نے2005 میں اپنے چچازادبھائی  بنسی لال کو قتل کیا تھا اور وہ اس کیس میں سزا یافتہ تھا ، پولیس نے مزید کہا کہ وہ آٹھ سال تک جیل میں رہا۔
 
 
 

یوتھ سروسز کپ کا ای آغاز ، 3 لاکھ سے زائد کھلاڑی حصہ لینگے 

جموں//پرنسپل سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ آلوک کمار نے منگل کے روز کھیل گاؤں نگروٹہ میں پہلے وائی ایس ایس کپ 2021 کا ای لانچ کیا ۔ تمام 20 ضلعی دستوں نے ورچول موڈ کے ذریعے اسپورٹس اسٹرواگنزا کے ای لانچنگ میں حصہ لیا ۔ حکومت کے اس اہم اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے الوک کمار نے کہا ’’ وائی ایس ایس کپ 2021 جموں و کشمیر کے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی ذہن سازی ہے جس کا مقصد نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی کھیلوں کی صلاحیتوں کو پنچائت کی سطح پر بہتر بنانا ہے ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور توانائی کو مثبت سمت میں منتقل کرنے کیلئے اس طرح کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جتندر مشرا ، ڈی وائی ایس ایس او جموں اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔واضع طور پر کرکٹ ، والی بال ، کبڈی اور کھو کھو سمیت چار کھیلوں کو طلباء اور غیر طلباء دونوں کے انتخاب کیلئے رکھا گیا ہے تا کہ وہ ایونٹس میں حصہ لے سکیں ۔ یو ٹی کی مختلف پنچائتوں کی کُل 21360 ٹیمیں جن میں  3 لاکھ10 ہزار سے زائد نوجوان شامل ہیں  بلاک سطح کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔ دریں اثنا ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ غضنفر علی نے بھی ضلع سرینگر کے کھنموہ پنچائت سے میگا ایونٹ کے ای لانچنگ میں حصہ لیا جس میں ضلع ترقیاتی کونسل کے رُکن سرینگر اعجاز حسین راتھر ، جوائینٹ ڈائریکٹر وائی ایس ایس کشمیر بشیر احمد اور ڈپٹی ایس ایس او سرینگر بلبیر سنگھ بھی موجود تھے ۔ اس کے علاوہ پرنسپل سیکرٹری نے ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے ساتھ غضنفر علی نے ڈوڈہ ضلع کے بلاک بھلہ میں انٹر پنچائت بلاک لیول وائی ایس ایس کپ 2021 کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب کی صدارت بھلہ بلاک کے بلاک ڈیولپمنٹ چئیر پرسن نوشین رِشو نے کی ۔ بلاک بھلہ کی تمام 17 پنچائتوں کے تقریباً 210 لڑکوں نے والی بال مقابلے میں حصہ لیا۔ 
 
 
 
 
 

 غیر قانونی کان کنی کے خلاف کریک ڈاؤن، 31 کروڑ روپے جرمانہ وصول 

 سید امجد شاہ
جموں//غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں جیولوجی اور مائننگ محکمے نے خلاف ورزی کرنے والوں سے 31 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا اور بڑی تعداد میں ٹپر/ٹریکٹر ٹرالیاں ضبط کیں۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’’ پچھلے تین مہینوں میں ہم نے خلاف ورزی کرنے والوں سے 31 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی ہے جو کہ مرکزی علاقے میں غیر قانونی کان کنی میں ملوث تھے ‘‘۔عہدیدار نے بتایا کہ غیر قانونی کان کنی کے زیادہ تر معاملات ضلع جموں ، کٹھوعہ ، سانبہ ، پلوامہ ، اننت ناگ ، بارہمولہ سے سامنے آئے ہیں۔عہدیدار نے کہا ، "ہماری ٹیمیں مقامی پولیس کی مدد سے کان کنی کی غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہیں اور اسی کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کرتی ہیں۔"عہدیدار نے بتایا کہ جنوری اور جون 2021 کے مہینوں میں 384 معدنی بلاکس کی ای نیلامی کی گئی تھی۔ اس کی بنیاد پر محکمہ نے 99 کان کنی لیز دی ہے تاہم ، ماحولیاتی کلیئرنس صرف 106 کیسوں کو دی گئی ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ اجازت کے لیے سات لیز زیر التوا ہیںجبکہ محکمہ کی طرف سے جاری کیے گئے کل لیزوں میں سے تقریبا ً 59 لیز آپریشنل ہو چکے ہیں۔ان کا کہناتھا’’ہم قومی اہمیت کے منصوبوں جیسے رنگ روڈ ، ایکسپریس وے ، اور ایمسزپراجیکٹوں میں کان کنی کے لیے قلیل مدتی اجازت نامے بھی جاری کرتے ہیں۔ اب تک 146 کیسوں میں ای سی جاری کیے گئے ہیں جن میں پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز ، پرائیویٹ لیزز ، ایس ٹی پیز اور کان لائسنس وغیرہ کو دیے گئے بلاکس شامل ہیں‘‘۔عہدیدار نے بتایا کہ 146 کان کنی کی لیزوں میں سے 67 آپریشنل ہوچکی ہیں اور 40 لیز ابھی تک جموں و کشمیر میں چلنا باقی ہیں۔
 
 
 

راشٹریہ بجرنگ دل کا جموں میں محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاج

جموں//راشٹریہ بجرنگ دل نے منگل کے روز یہاں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی محبوبہ مفتی کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے ان کا پتلا بھی نذر آتش کر دیا۔ان کا مطالبہ تھا کہ موصوفہ کی جموں آنے پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔اس موقع پر بجرنگ دل کی جموں وکشمیر اکائی کے صدر راکیش بجرنگی نے میڈیا کو بتایا کہ محبوبہ مفتی کشمیر میں لوگوں کو بھڑکا رہی ہے جس کے لئے ان کو تہاڑ جیل میں بند کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا: ’محبوبہ مفتی نے سید علی شاہ گیلانی کی میت کو پاکستانی جھنڈے میں لپیٹنے والوں کی حمایت کی، ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ وہ ملک دشمن سرگرمیوں میں شامل ہونے والوں کو سپورٹ کیوں کرتی ہیں‘۔ان کا کہنا تھا: ’محبوبہ مفتی لوگوں کو بڑھکا رہی ہے اس کو تہاڑ جیل میں بند کیا جانا چاہئے اور اس کے جموں آنے پر بھی پابندی عائد کی جانی چاہئے‘۔موصوف صدر نے کہا کہ محبوبہ مفتی بھارت کا کھاتی پیتی ہے لیکن وہ پاکستان کو پیار کرتی ہے۔
 
 

نیابت منگت میں نائب تحصیلدار کی اسامی برسوں سے خالی،لوگ برہم

منگت نیابت کے اضافی چارج والے نائب تحصیلدار کو ہفتے میں دو دن منگت میں بیٹھنے کا پابند بنایا جائیگا: ڈپٹی کمشنر رام بن

محمد تسکین
بانہال // سب ڈویژن بانہال میں مہومنگت کی ایک بھاری آبادی کیلئے نیابت منگت کا قیام عمل عمل میں لایا گیا تھا لیکن نائب تحصیلدار کی اسامی ابھی تک پْر ہی نہیں کی گئی ہے اور محکمہ مال پچھلے کئی سال سے نیابت کیلئے کرائے پر لی گئی ایک عمارت کا بلاوجہ کا کرایہ بھی بھر رہا ہے۔حال ہی میں نائب تحصیلداروں کے تعیناتیوں کی فہرست میں مہو منگت نیابت کیلئے کوئی بھی نائب تحصیلدار تعینات نہ کئے جانے کی وجہ سے منگت کی عوام میں انتظامیہ کے خلاف سخت غم و غصہ اور ناراضگی پائی جارہی ہے۔ مہو منگت سے بانہال پہنچے ایک وفد ،جس کی قیادت ماسٹر علی محمد کر رہے تھے ،نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ علاقہ منگت کے ساتھ سرکار کی طرف سے روا رکھا گیا سوتیلی ماں کا سلوک اب تمام حدیں پار کر چکا ہے اور چار سال کے انتظار کے بعد بھی یہاں نائب تحصیلدار کی اسامی کو پْر نہیں کیا جا سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع رام بن میں حالیہ سرکاری حکمنامے میں کئی نائب تحصیلداروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے لیکن تحصیل کھڑی کے مہومنگت ، باوا ، آڑ مرگ ، ہجوا ، ارم ڈھکہ ، سراچی ، کڈجی ، آکھرن اور بجناڑہ میں درجنوں دیہات پر مشتمل منگت نیابت کو فراموش کیا گیا ہے اور نائب تحصیلدار چملواس بانہال کو نیابت منگت کھڑی کا اضافی چارج دیا گیا ہے جو مقامی لوگوں کیلئے کسی مذاق سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار پانچ سال پہلے نیابت کے نام پر ایک عمارت محکمہ مال نے کرائے پر لے رکھی ہے لیکن ابھی تک اس نیابت کو فعال بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا یے۔ انہوں نے نائب تحصیلدار اور دیگر سٹاف کی اسامیوں کو جلد از جلد پر کرنے کی حکام سے اپیل کی ہے۔ اس سلسلے میں بات کرنے پر ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ضلع رام بن میں نائب تحصیلداروں کی شدید قلت ہے اور اب حال ہی میں سرکاری کی طرف سے رام بن ضلع میں تعینات کئے گئے نائب تحصیلداروں کو اْن جگہوں پر ترجیحی بنیادوں پر تعینات کیا گیاہے جہاں فورلین شاہراہ پروجیکٹ کی زد میں آنے والے زمینداروں کے مسائل پروجیکٹ کے جلد از جلد مکمل کرنے میں آڑے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیابت منگت کے اضافی چارج کے ساتھ چملواس بانہال میں تعینات کئے گئے نائب تحصیلدار کو نیابت منگت میں ہفتے میں دو دن بیٹھنا لازمی قرار دیا جائیگا اور اس سلسلے میں منگل شام تک ایک حکمنامہ جاری کیا جائیگا۔ 
 
 
 

کشتواڑ کے داخلی مقامات پر کووڈ ٹیسٹنگ تیز کر دی گئی

 کشتواڑ //ضلعی انتظامیہ کشتواڑ نے کووڈ ٹیسٹنگ اور کووڈ پر قابو پانے کے دیگر اقدامات کو تیز کردیا ہے جس میں انٹری پوائنٹس پر گہری جانچ شامل ہے۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان کی تشکیل اور فاریسٹ رائٹ ایکٹ کے نفاذ کے علاوہ ضلع میں کووڈ 19 کے تخفیف اور نفاذ کے اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں یہ معلومات شیئر کی گئیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شام لال نے اجلاس کی صدارت کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشوری لال شرما ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اختر حسین قاضی اسسٹنٹ کمشنر پنچایت ذاکر حسین چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ ڈاکٹر آر ایس منہاس کے علاوہ تمام تحصیلداروں نے شرکت کی۔ضلع میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کو روکنے کے لیے کیے جانے والے تخفیف اور نفاذ کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔چیف میڈیکل آفیسر نے اجلاس کو ویکسی نیشن اور ٹیسٹنگ کی پیش رفت کے علاوہ صحت سکیم کے تحت بچ جانے والے افراد کی رجسٹریشن کے بارے میں آگاہ کیا۔اے ڈی ڈی سی نے محکمہ صحت اور تحصیل انتظامیہ سے کہا کہ وہ لوگوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی اقدامات کے موثر نفاذ اور نفاذ کے لیے قریبی تال میل سے کام کریں۔اے ڈی ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پنچائیت کی سطح پر ویکسی نیشن مہم کو تیز کریں اور پی آئی آرز اور یوتھ کلب کے ارکان کو آئی سی ای کی سرگرمیوں کے ذریعے چھوڑنے والے افراد کو آگاہ کرنے کی کوشش کریں تاکہ وہ ویکسین حاصل کر سکیں۔تمام تحصیلداروں سے کہا گیا کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں چیک ناکوں پر جانچ کو مزید مضبوط کریں اور عملے اور طلباء کی سکریننگ کی نگرانی کریں جو کلاس کا کام دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔اے ڈی ڈی سی کشتواڑ نے تمام تحصیلداروں سے کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ مائیکرو پلان سے متعلق اعداد و شمار کو مقررہ فارمیٹ پر متعلقہ حلقوں میں مزید پیش کرنے کے لیے جمع کرائیں تاکہ فیصلہ سپورٹ سسٹم کو ضلع میں ہر سطح پر مؤثر طریقے سے مضبوط کیا جا سکے۔
 
 

کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر45ہزار کا جرمانہ |  1789 ٹیکے لگائے گئے ، 1440 نمونے جمع کیے گئے 

رام بن//ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کو نافذ کرنے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک نہ پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر گھومنے پر متعدد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔نافذ کرنے والی ٹیموں نے اپنے متعلقہ دائرہ کار میں معائنہ کے دوران 45ہزار200 روپے جرمانہ وصول کیا۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ اپنے قریبی سی وی سی پر کووڈ ویکسی نیشن کی خوراکیں لیں۔ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹرسریش نے بتایا کہ منگل کو ضلع رام بن میں 1789 افراد کو پہلی اور دوسری کووڈ ویکسین کی خوراک دی گئی۔چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 1440 نمونے جمع کیے ہیں جن میں 400، RT-PCR اور 1040، RAT نمونے شامل ہیںجبکہ اس کے علاوہ 1789 افراد کو کووڈ ویکسین ضلع کے مخصوص ویکسی نیشن مراکز میں دی گئی ہے۔
 
 
 

ڈوڈہ میں 307281 افراد نے ٹیکے لگوائے | منگل کو کووڈ کے 7 نئے مثبت معاملات ،14 مریض صحتیاب 

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کورونا وائرس کے 7 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 14 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران سات افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور چودہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اسطرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد سمٹ کر 83 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7417 پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک کورونا وائرس سے 130 افراد فوت ہوئے ہیں اور 307281 افراد نے ٹیکے لگوائے ہیں۔
 
 
 

میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی | قصبہ ٹھاٹھری میں نکاسی نظام غیر فعال، بیوپار منڈل کا اظہار تشویش 

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ کے قصبہ ٹھاٹھری میں صحت و صفائی کے فقدان پر بیوپار منڈل نے محکمہ بلدیہ کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔صدر بیوپار منڈل پرویز احمد کچلو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ بلدیہ کی عدم توجہی و انتظامیہ کی بے رخی کی وجہ سے قصبہ ٹھاٹھری میں صفائی کا معقول انتظام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف انتظامیہ ساؤچھ بھرت ابھیان کا نعرہ لگاتی ہے تو دوسری طرف زمینی سطح پر اس پر عمل کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔کچلو نے کہا کہ قصبہ کے بیچ سے ایک ڈرین گذرتی ہے جس میں بھاری گندگی و کوڑا کرکٹ جمع ہوا ہے اور پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی جمع رہنے سے قصبہ میں بدبو پھیلی ہوئی ہے جو کہ دوکانداروں و عام راہگیروں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں بزرگوں و بچوں کے گرنے کا خطرہ بھی رہتا ہے۔ صدر بیوپار منڈل نے مزید کہا کہ اس معاملہ کو لے کر متعدد بار انتظامیہ سے رجوع کیا لیکن کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اسکی مرمت نہیں کی گئی تو بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔
 
 

 دیسی شراب سمیت 2افراد گرفتار

عاصف بٹ
کشتواڑ//ناجائز شراب کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کے سلسلے میں کشتواڑ پولیس نے مغل میدان کے علاقہ میں 12 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کیا۔ مغل میدان پولیس کو جانکاری ملی تھی کہ رہل کے نوجوان دیسی شراب کی فروخت اور خریداری میں ملوث ہیں جسکے بعد پولیس پارٹی نے مغل میدان کے علاقے رہل میں ایک خصوصی ناکہ لگایا اور 02 افراد کو روکا جن سے12 لیٹر دیسی ناجائز شراب برآمد کی۔ گرفتار افراد کی شناخت انوپ کمار ولد دیوان چند ساکنہ دھجی کندول رنجیت کمار ولد پریم ناتھ ساکنہ کنڈول تحصیل مغل میدان کے طور پر ہوئی ہے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 56/2021 زیردفعہ48 (a) ایکسائز ایکٹ پولیس تھانہ چھاترو میں  درج کرلی گئی۔
 
 

آر آئی ڈی ایف کے تحت کٹھوعہ میں 59 پروجیکٹوں پر عملدرآمد جاری

 کٹھوعہ//ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کٹھوعہ راہل یادو نے ضلع میں نبارڈ کے رورل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (آر آئی ڈی ایف) کے تحت فنڈز سے چلنے والے منصوبوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ مختلف شعبوں میں مجموعی طور پر 59 پروجیکٹ ڈسٹرکٹ اور سٹیٹ پلان کے تحت نفاذ شدہ علاقوں میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے لیے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ جن منصوبوں پر کام کیا گیا ہے ان میں سڑکیں ، پل ، صحت ، فلڈ کنٹرول ، پی ایچ ای ، آبپاشی ، بھیڑ پالن ، پشوپالن کے اثاثے شامل ہیںاور انہیں نبارڈ کے آر آئی ڈی ایف کے تحت فنڈ دیا جا رہا ہے۔ڈی ڈی سی نے اٹھائے گئے کاموں کی جسمانی اور مالی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا جو ڈیڈ لائن کے قریب ہیں۔اس کے علاوہ ، فنڈ کے بہاؤ ، پروجیکٹ کی تکمیل کے سرٹیفکیٹس بروقت جمع کروانے اور استعمال کے سرٹیفکیٹس سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بحث ہوئی۔ڈی ڈی سی نے تعمیراتی ایجنسیوں کوبتایاکیا کہ وہ کووڈ کی بہتر صورتحال کے پیش نظر عملدرآمد کو تیز کریں۔ انہوں نے عوامی اثاثوں کی جلد از جلد فراہمی کے لیے مکمل کیے گئے منصوبوں کے پراجیکٹ تکمیل سرٹیفکیٹس اور یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹس جمع کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔
 
 

 خواتین فوڈ سیکورٹی گروپوں کیلئے آگاہی کیمپ کا اہتمام 

ڈوڈہ//محکمہ زراعت کی طرف سے تحصیل بھدرواہ کے مسراتا گاؤں میں خواتین فوڈ سیکورٹی گروپوں کے لیے ایک آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔یہ پروگرام ایس ایم اے ای (اے ٹی ایم اے) کے تحت منعقد کیا گیا تھا اور اس میں مسراتا اور ملحقہ علاقوں کی 25 خواتین کسانوں نے شرکت کی۔سب ڈویڑنل ایگریکلچر آفیسر پرانو کلدیپ راج بھاسن نے علاقے میں لاگو کی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں بات کی۔اسسٹنٹ سوئل کیمسٹ  زرینہ نے مٹی کی جانچ کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کھیتوں کی مٹی کی جانچ کے بعد ہی کاشت کریں۔ اپیکلچر آفیسر راجیشور سنگھ نے شہد کی مکھی پالنے کے بارے میں بات کی اور خواتین کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے تجارت کریں۔ایریا مارکیٹنگ آفیسر ڈوڈہ سنیل سنگھ نے اپنے محکمہ کی طرف سے چلائی جانے والی سکیموں کے بارے میں بات کی۔اس موقع پر ترقی پسند کسان عبدالغفار نے بھی خطاب کیا اور لیونڈر اور دیگر دواؤں کے پودوں کی کاشت کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا۔ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر ہارون حسین نے کسانوں کی بہتری کے لیے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے کسانوں کو مشورے کی کاشت شروع کرنے کا مشورہ دیا کیونکہ اس سے ان کی کاشت کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
 
 
 

بشیر احمد لاروی کی خدمات ناقابل فراموش :پیر میاں محمد مقبول 

سرینگر//سجاد نشین دربار عالیہ یونسیہ نقشبندیہ آورہ زرہامہ کشمیر الحاج پیر میاں محمد مقبول عرف باجی صاحب نے نامور سیاسی و مذہبی شخصیت مرحوم الحاج بشیر احمد لاروی کے گھر جا کر اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی۔اس دوران انہوں نے نے میاں بشیر احمد لاروی کی سیاسی، سماجی و مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کا پر کرنا ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے پوری زندگی دعوت و قوم و ملت کی خدمت کے لئے وقف کی تھی اور بطور گوجر رہنما قوم کی فلاح و بہبود کی خاطر مثالی کام انجام دیئے ہیں۔اس دوران انہوں نے مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے دعائیہ مجلس کا بھی اہتمام کیا جس میں ان کی ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔
 
 

سکینہ بیگم ملک کی وفات پر الطاف بخاری کی تعزیت | اپنی پارٹی نے سوگوار کنبہ سے یکجہتی کا اظہار کیا

جموں//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے اپنی پارٹی کارڈی نیٹر چناب ویلی ملک محمد عمر کی دادی سکینہ بیگم ملک کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں جاری تعزیتی پیغام میں الطاف بخاری نے کہاکہ مرحومہ شریف النفس، نیک سیرت خاتون تھیں جوکہ ہمیشہ غربا اور ضرورتمندوں کے لئے فکر مند رہتی تھیں۔ انہوں نے سوگوار کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ِ ثواب اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔ سنیئر نائب صدر غلام حسن میر، صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ اور صوبائی نائب صدر سید اصغر علی ودیگرلیڈران نے بھی غمزدہ کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعا مغفرت کی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

خطہ چناب

رام بن میں 5گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں ۔36یاتری زخمی

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025
خطہ چناب

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا

July 5, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?