افغان قضیے کے حوالے سے کثیرالجہتی فورموں میں اپنے نقطہ نظر کو مربوط کرنے پر اتفاق
نئی دلّی//افغانستان میں تشدد میں اضافے کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ، ہندوستان اور روس نے بدھ کو افغان قضیے کے حوالے سے کثیرالجہتی فورموں میں اپنے نقطہ نظر کو مربوط کرنے پر اتفاق کیا۔روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ یہ اتفاق رائے افغانستان کی صورتحال پربھارت اور روس کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں منعقد اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کے دوران قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور ان کے روسی ہم منصب نکولائی پترشیف نے ماسکو اور نئی دہلی کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد بین الافغان مذاکرات کی بنیاد پر پرامن تصفیہ کے عمل کو شروع کرنے کیلئے حالات پیدا کرنا ہے۔ روسی سفارت خانے کے مطابق ،اجیت ڈوول اور نکولائی پترشیف نے افغانستان میں انسانی اور ہجرت یانقل مکانی کے مسائل پر بات کی۔دونوں ملکوںکے قومی سلامتی مشیروںکے درمیان ہوئی اس میٹنگ میں بھارت اورروس کے اعلیٰ حکام بھی موجودتھے ۔اجیت دوول اور پتروشیف نے افغانستان میں جاری انسانیت سوز صورتحال اوروہاں سے لوگوںکے نقل مکانی یاکسی دوسرے ملک میں ہجرت کے مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی سفارت خانے نے بتایا کہ بھارت اورروس کے قومی سلامتی مشیروں نے بین الافغان مذاکرات کی بنیاد پر پرامن تصفیہ کے عمل کو شروع کرنے کیلئے حالات پیدا کرنے نیز افغانستان میں پھنسے لوگوں کے محفوظ انخلاء کے حوالے سے دونوں ملکوںکی مشترکہ کوششوں کے امکانات کابھی جائزہ لیا۔