کپوارہ//شمالی کشمیر کے سوپور علاقہ سے تعلق رکھنے والی 2سالہ کمسن بچی جمعرات کے روز ماور ہندوارہ علاقہ میں غرقآب ہوگئی ۔تل باغ سوپور کی کمسن عالیہ جان دختر جاوید احمد بٹ ہانگاہ ماور اپنے رشتہ دارو ں کے پاس گئی تھی جہا ں جمعرات کے روز وہا ں سے گزر رہی ایک ندی میں پیر پھسلنے کی وجہ سے غرقآب ہوگئی ۔مقامی لوگو ں نے فوری طور بچائو کارروائی کے دوران کمسن بچی کو پانی سے باہر نکالا اور نزدیکی اسپتال میں داخل کیا جہا ں ڈاکٹرو ں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔