کنگن //ریزن گنڈ کنگن میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا جب مقامی لوگوں نے ایک رہائشی مکان کے نزدیک ایک ٹین شیڈ میں ایک تیندوے کو دیکھا ۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کیا جس کے فورا بعدمتعلقہ محکمہ کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور تیندوے کو پکڑ کر داچھی گام منتقل کیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اب جنگلی جانوروں نے غذا کی تلاش کو لیکر انسانی بستیوں کا رخ شروع کیا ہے جو تشویشناک معاملہ ہے۔