کپوارہ//آنگن واڑی ورکرو ں اور ہیلپرو ں نے شمالی ضلع کپوارہ میں اپنے مطالبات کو لیکر زور دار احتجاج کیا ۔جمعرات کے روز ضلع بھر کی آنگن واڑی ورکرو ں اور ہلیپرو ں نے کپوارہ میں ریاستی صدر تسلیمہ سبحان کی قیادت میں زور دار احتجاج کیا اور سر کار سے مطالبہ کیا کہ انہیں رٹائر منٹ حکم نامہ منظور نہیں ہے ۔تسلیمہ سبحان نے کہا کہ سرکار نے رٹائر منٹ کا جو حکم نامہ صادر کیا ہے وہ نا انصافی ہے ۔انہوں نے کہا ’’ ہمارے پاس نہ کوئی سروس بک ہے اور نہ ہمارے آرڈر میں یہ لکھا ہے کہ آنگن واڑی وکرو ں کو سبکدوش کیا جائے گا‘‘۔ان کا کہنا ہے کہ اگر سرکار انہیں سبکدوش کرنے کو کوئی پروگرام ہے تو وہ آنگن واڑی وکرو ں کو 7لاکھ جبکہ ہیلپرو ں کو 3لاکھ روپئے معاوضہ فراہم کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج میں کچھ ہیلپر بھی ہیں جن کی اجرتیں گزشتہ 4سال سے بند پڑی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ دلی میں کام کر رہی آنگن واڑی ورکرو ں کو 12ہزار تنخواہ دی جاتی ہے اور وہ جمو ں وکشمیر میں تعینات آنگن واڑی ورکرو ں سے زیادہ کام نہیں کرتی ہیں ۔احتجاجی آنگن واڑی وکرو ں نے کہا کہ وہ ہر سر کاری کام میں پیش پیش ہوتی ہیں اور کو وڈ 19کے دوران انہو ں نے دن رات کام کیا جبکہ محکمہ صحت کے ساتھ شانہ بہ شانہ ٹیکہ کاری میں تعاون فراہم کیا اور اس دوران متعدد آنگن واڑی ورکر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے اورکئی فوت ہوگئے لیکن اس کے با جود بھی سرکاریہ کار کردگی نظر انداز کرتی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ کئی بار اپنے مطالبات کو لیکر سرکار کے دروازے کھٹکھٹا ئے لیکن آج تک بھی سرکار نے آنگن واڑی ورکرو ں کے مطالبات پر کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ۔انہو ں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور ان کے مطالبات پر نظر ثانی کریں بصورت دیگر وہ سڑکو ں پر آنے کے لئے مجبور ہونگے ۔