گوہاٹی//آسام کے ضلع جورہاٹ میں برہم پتر ندی میں نمتی گھاٹ کے قریب دو کشتیوں کے تصادم کے بعد ایک کشتی کے ڈوبنے کی وجہ سے 3 مسافروں کی موت ہو گئی اور دیگر 87 افراد کو محفوظ نکال لیا گیا ہے۔ تاحال ایک ہی لاش برآمد ہو سکی ہے اور دیگر دو افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔ تی گھاٹ پر بری فوج اور فضائیہ نے بھی راحتی امور میں تعاون کیا۔ فرض کی انجام دہی میں غفلت برتنے کے الزام میں محکمہ آئی ڈبلیو ٹی کے تین عہدیداران کو معطل کر دیا گیا ہے۔یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک نجی کشتی ’ما کاملا‘ جو نمتی گھاٹ سے ماجولی کی جانب جا رہی تھی اور وہ ماجولی سے آنے والی سرکاری کشتی ’تریکائی‘ سے ٹکرا گئی۔ جو کشتی ڈوبی ہے اس میں کئی چار پہیہ گاڑی اور دوپہیہ گاڑی لدے تھے اور یہ بھی ڈوب گئے ہیں۔