ریاسی// ڈپٹی کمشنر ریاسی چرندیپ سنگھ نے بلاک کٹرہ کا وسیع دورہ کیا اور عوامی شکایات سننے کے لیے ہائر سکینڈری سکول میں عوامی شکایات کے ازالے کا کیمپ لگایا۔شروع میں ڈپٹی کمشنر نے پی آر آئی اور مقامی لوگوں سے بات چیت کی ، ان کی شکایات سنی اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ حقیقی مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں۔ڈی سی نے متعلقہ محکموں کو متوقع مسائل کے بروقت حل کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پی آر آئیز ، عوام کو یقین دلایا کہ تمام حقیقی مطالبات پر ترجیحی بنیادوں پر غور کیا جائے گا۔تقریب میں زیر بحث اہم مطالبات منریگا کی مادی ذمہ داری کی منظوری ، کان کنی کی نظر ثانی شدہ شرح اور کان کنی کے بلاک کھولنے ، بلاک کٹرہ میں کیندریہ ودھیالیہ اور سپورٹس اسٹیڈیم کی حیثیت ، ماسٹر پلان 2031 کا جائزہ ، نئے بس اسٹینڈ کی تعمیر ، ریلوے کمپنیوں میں مقامی لوگوں کی تعیناتی ، ریلوے حکام سے سی ایس آر فنڈز کا حصول ، ہائی اسکول کنجلی کی اپ گریڈیشن ، ریلوے اسٹیشن سے کووڈ ڈیوٹی میں مصروف تعلیمی عملے کی چھٹی جیسے مسائل ابھارے۔چرندیپ سنگھ نے متعلقہ حکام کو سڑک کے کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ مقامی لوگوں کو سڑک سے بہتر رابطہ مل سکے۔پانی سے متعلقہ مسائل کا جواب دیتے ہوئے ، ڈی سی نے متعلقہ ایگزیکٹیو انجینئروں کو جے جے ایم اسکیموں کے تحت کام کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی تاکہ عوام مستفید ہو سکیں اور محکمہ دیہی ترقی کو ہدایت دی کہ وہ پی آر آئی کی فعال شرکت کے ساتھ آبی ذخائر کی ترقی پر توجہ دیں۔