سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز صوبہ خیبرپختونخواہ پاکستان بتایا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ زلزلہ کے ہلکے جھٹکے صبح 10بجکر 55منٹ پر محسوس کئے گئے اور اس کی شدت ریکٹر سکیل پر4.6ریکارڈ کی گئی تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔