بڈگام // چاڈورہ میںسشسترسیما بل (ایس ایس بی) کا ایک اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگیا جبکہ بچرو کولگام میں کالج طالب علم کی لاش پراسرار حالت میں پائی گئی ۔ جمعہ کی صبح ناگام چاڈورہ میں 14بٹالین ایس ایس بی کا اہلکار میتن رام ڈیوٹی پر تعینات تھا جس کے دوران اسے سینے میں درد کی شکایت ہوئی اور وہ بیہوش ہوکر گر پڑا۔ اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایاگیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قرار دیا۔ دریں اثناء 19سالہ عبدالباری میر ولد اعجاز احمد میر ساکن بچرو کولگام کی لاش پُراسرار حالات میں مقامی سکول کے نزدیک پائی گئی۔ مذکورہ نوجوان کالج طالب علم تھا۔ پولیس نے دفعہ174سی آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔