بانہال //بڈگام کاایک سبزی فروش جمعہ کو بانہال میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ محمد یوسف نامی یہ سبزی فروش گزشتہ کئی برس سے بانہال میں کاروبار کررہا تھااور جمعہ کو اُسے چکر آگیااوروہ بیہوش ہوکرگرپڑا۔اگرچہ اُسے فوری طور اسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے وہاں اُسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لاش کوبانہال ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے ذریعے لواحقین کے سپرد کیا۔بانہا ل کی تاجر برادری کے کئی دکاندارمحمد یوسف کی لاش کو ایمبولنس کے ذریعے بڈگام روانہ ہوئے۔