سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر انتظامی خدمات کے افسراں کیلئے وسط کیر ئر تربیتی پروگرام کیلئے مالیاتی کمشنر خزانہ و ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی سربراہی میں3رکنی کمیٹی کی تشکیل کو ہری جھنڈی دکھائی جسے15روز کے اندر سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پیر کو جاری آرڈر میں کہا گیا’’ جموں و کشمیر انتظامی خدمات کے افسراں کے حوالے سے وسط کیریئر تربیتی پالیسی کی تکمیل کیلئے طریقہ کار کے نفاذ کیلئے کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی ہے‘‘ ۔کمیٹی کی سربراہی فائنانشل کمشنر فائنانس(ایڈیشنل چیف سیکریٹری) کو سونپی گئی ہے جبکہ سہ رکنی کمیٹی میں محکمہ عمومی انتظامی کے کمشنر سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل انسٹی چیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ممبران کے طور پر شامل ہونگے۔ کمیٹی کو یہ ذمہ اری سونپی گئی ہے کہ وہ جموں کشمیر انتظامی خدمات کے افسراں کیلئے شناخت شدہ پالیسی کے تحت مختلف اداروں میںچوتھے اور پانچویں مرحلے کے و سط کیر ئر تربیت کیلئے طریقہ کار پر غور کرنے کی ذمہد اری سونپی گئی ہے۔ کمیٹی کو تربیت کا نصاب اور مندرجات طے کرنے کا کام بھی سونپا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی سربراہی والی یہ کمیٹی تربیت کے لیے مختلف بیچوں کے افسران کو تعینات کرنے کیلئے ایک معیار مقرر کریگی جس کو عملایا جاسکے۔