پلوامہ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے وہاب صاحب شار شالی پانپور کا دورہ کیا اور علاقے میں جاری دیہی ترقی اور بجلی کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔مشیر موصوف کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری ، اے ڈی سی پانپور ، اے ڈی سی اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ مربوط اَنداز میں کام کریں اور جاری منصوبوں کے کاموں میں سرعت لائیں تاکہ ان کو جلد اَز جلد مکمل کیا جائے ۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے نے زیر تعمیر 6.3 ایم وی اے ریسونگ سٹیشن شار شالی کا معائنہ کیا ۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لئے مشن موڈ پر کام کریں ۔اُنہوں نے اِس سلسلے میں ہدایات دیں اور اِس کے لئے ٹائم لائن طے کی۔ اِس منصوبے کو عوامی فلاح و بہبود کا اِقدام قراردیتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ اِس علاقے کے زائد اَز 1200 نفوس کو فائدہ پہنچے گااور متعلقہ اَفسران کو کام کی پیش رفت کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے پارک کی ترقی پر جاری کاموں کا معائینہ بھی کیا او روہاب صاحب سپرنگ سے لنک روڈ کو ٹائلنگ کے راستے اور منڈیگا او ر14 ویں ایف سی کے تحت آر ڈی ڈی کے ذریعے اَنجام دیا گیا ۔ انہوں نے سکیم کے تحت اُجرت بروقت فراہم کرنے کی ہدایت دی اور روزگار پیدا کرنے والے کاموں پر توجہ دینے پر بھی زور دیا۔مشیر موصوف نے بجلی منظر نامے کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ ضلع بھر میں بجلی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ موسم سرما کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ضروری اِنتظامات کریں۔مشیر موصوف نے تمام محکموں سے اَفسران سے کہا کہ وہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں ۔اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں پر زو ردیا کہ وہ کام کے باقی سیزن کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ ہر پنچایت میں کھیل میدان اور دیگر متعلقہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ ضلع کے ممکنہ علاقوں میں کھیل میدانوں کی ترقی کے لئے زمین کی نشاندہی کریں۔مشیر موصوف نے کووِڈ تخفیفی کوششوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کووِڈ ابھی ختم نہیں ہوا ہے او راَنہوں نے کہا کہ اِس وَبائی مرض پر مؤثر قابو پانے کے لئے کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) کی پاسداری ایک سائنسی طور پر قائم کردہ مشق ہے جس پر تمام معروف ماہرین روزانہ بنیاد پر زور دیتے ہیں۔اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ٹیکہ کاری مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں تاکہ صد فیصد آبادی کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں ۔مشیرموصوف نے حکومت کی کامیابیوں کو ظاہر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کی ترقی ، عوامی بہبود ، مرکزی معاونت والی اور دیگر سکیموں پر بڑے پیمانے پر پیش رفت دیکھی ہے۔مشیر موصوف نے علاقے کی سیاحتی صلاحیت کو سراہتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ علاقے اور دیگر اہم مقامات کی خوبصورتی کے لئے اِقدامات کریں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ پہلے سے موجود بنیادی ڈھانچے کی تجدید کے لئے منصوبے تیار کریں اور نئی اِصلاحات تجویز کریں جوکہ علاقے میں سیاحوں کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ضروری ہے ۔اِس سے قبل مشیر موصوف نے ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی چیئرپرسن ، دیگر پی آر آئی ممبران ، یوایل بی ممبران اور دیگر عوامی نمائندوں ، اوقاف اور سول سوسائٹی کے اراکین کے ساتھ عوامی دربار منعقد کیا اور اُنہوں نے اَپنے مطالبات اور شکایات مشیر موصوف کو گوش گزار کئے ۔ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ، پی آر آئی ، یو ایل بی ممبران نے مشیر موصوف کو کئی ترقیاتی مسائل او رمطالبات سے آگاہ کیا۔مشیر موصوف نے ان کے مسائل بغور سنا اور یقین دِلایا کہ ان کے جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا۔