سرینگر // مرکزی وزارت داخلہ نے ڈی آئی جی وسطی کشمیرامت کمار( آئی پی ایس) کو قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے) میں 5سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر تعینات کردیا ہے۔متعلقہ اعلیٰ اتھارٹی نے امت کمار کی این آئی اے میں بحیثیت ڈی آئی جی کی تقرری کو منظوری دی ہے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ چاہیے کوئی بھی صورتحال وقوع پذیر ہوجائے، انکی ڈیپوٹیشن کی مدت 5سال رہے گی۔متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ امت کمار کو فوری طور پر ذمہ داریوں سے فارغ کریں تاکہ وہ نئی ذمہ داری سنبھال سکیں۔