تھنہ منڈی //گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول تھنہ منڈی میں حال ہی میں تبدیل ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملازمین کیساتھ ساتھ معززین نے بھی شرکت کی ۔ محمد صدیق گنائی پرنسپل گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری سکول تھنہ منڈی کی صدارت میںمنعقدہ تقریب میں سنیئر لیکچرار تنویر خان ، لیکچرر جاوید احمد رینہ، نامور استاد محمد ایاز رینہ ،شاہین آرا، سینئر لیکچرر نباتیات ،الطاف جاوید ڈار سینئر لیکچرر زولوجی ،محمد قاسم سینئر لیکچرر فزیکس ،امجد اسلام لیکچرر ریاضی ،عبدالقیوم لیکچرر اردو ،اجے کمار لیکچرر ماحولیاتی سائنس ،ارشاد ٹھاکر اورمحمد اقبال کے علاوہ سکول کے تدریسی اور غیر تدریسی عملہ نے شرکت کی۔تبدیل ہونے والے ملازمین نے سکول منتظمین کا شکریہ ادا کیا جبکہ پرنسپل محمد صدیق گنائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں اور تعلیمی اداروں میںاساتذہ کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں قابل اساتذہ کی بہترین خدمات کی بدولت قومیں زندہ ہیں۔ ملازمین کے کردار اور کام کی سراہنا کرتے ہوئے پرنسپل نے کہا کہ اگر چہ تبادلے اور سبکدوشی ملازمت کا ایک اہم جز ہیں تاہم ملازمین کی گراں قدر خدمات کو برسوں یاد رکھا جائے گا۔