راجوری //کرشی وگیان کیندر راجوری کی جانب سے سکاسٹ یونیورسٹی جموں کے اشتراک سے منعقدہ 15روز ہ انٹی گریٹڈ نیوٹرینٹ مینجمنٹ سرٹیفکیٹ کورس اختتام پذیر ہوگیا ۔منتظمین کی جانب سے مذکورہ پروگرام یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر ایس کے گپتا کی ہدایت پر منعقد کیا گیا تھا جبکہ کورس کی اختتامی تقریب میں ڈاکٹر ایس کے گپتا ڈائر یکٹر ایکس ٹیشن سکاسٹ یونیورسٹی جموں کے ہمراہ آئن لائن بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔ڈیلروں کےساتھ مذکورہ تربیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے منتظمین نے بتایا کہ مذکورہ پروگرام میں ضلع کے مختلف علاقوں سے کل 25اراکین نے تربیت کے سلسلہ میں شرکت کی ۔اس تربیتی پروگرام کے دوران ڈیلروں کو کھاد کے مختلف زمروں کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈاکٹر ایس کے گپتا نے کہاکہ مذکورہ نوعیت کی تربیت کی مدد سے ڈیلروں کو کھاد کے سلسلہ میں مختلف پہلو کی مکمل جانکاری موصول ہو گئی ۔انہوں نے کہا کہ ڈیلر کسانوں و سائنسدانوں کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے ۔شرکا نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذکورہ نوعیت کی تربیت آئندہ بھی منعقد کی جائے گی ۔