جموں// پولیس نے قومی شاہراہ پر پنجاب جانے والی کار سے 23 کلو پوست ضبط کی ہے اور جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کو مذکورہ گاڑی کی چیکنگ کے دوران 37 پولی تھین بیگوں میں بھری کل 23 کلو پوست برآمد کی گئی ، جو کار میں چھپی ہوئی تھی۔ ملزم راکیش کمار ساکن جالندھر کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔