Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 30, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
33 Min Read
SHARE

مرکزی وزیر مملکت روڈ ٹرانسپورٹ ، ہائی ویز اور شہری ہوابازی کا اننت ناگ دورہ اختتام پذیر

 اننت ناگ//مرکزی وزیر مملکت روڈ ٹرانسپورٹ ، ہائی ویز اور ہوا بازی جنرل ( ریٹائرڈ ) ڈاکٹر وِی کے سنگھ نے اننت ناگ کا تین روزہ دورہ مکمل کیا۔اُنہوں نے بج بہاڑہ میں این ایچ۔44 کے سری نگر ۔ قاضی گنڈ سیکشن پر ایمر جنسی لینڈنگ پروجیکٹ کا معائینہ کیا۔این ایچ اے آئی کے اَفسران نے وزیر موصوف کو منصوبے پر کام کی پیش رفت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے اِقدامات سے متعلق جانکاری دی۔اِس موقعہ پربتایا گیاکہ مستقبل قریب میں اِس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے عمل آوری ایجنسی کے اَفرادکام پر لگے ہیں۔مرکزی وزیر مملکت روڈ ٹرانسپورٹ ، ہائی ویز اور ہوا بازی جنرل ( ریٹائرڈ ) ڈاکٹر وِی کے سنگھ نے ایمرجنسی لینڈنگ پروجیکٹ پر کام کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا اور عمل درآمد کے دوران تمام حفاظتی اِقدامات اور معیار ی ہدایات کو مد نظر رکھاجائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے وزیر موصوف کوجانکاری دی کہ ضلعی اِنتظامیہ این ایچ اے آئی حکام کو مکمل تعاون فراہم کررہی ہے تاکہ اِس منصوبے کو وقت پر مکمل کیا جاسکے۔اِس سے قبل وزیر موصوف نے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں منتخب عوامی نمائندوں بشمول پی آر آئی / یو ایل بی ممبران اور دیگر وفود کے ساتھ ایک اِستفساری سیشن منعقد کیا۔عوامی نمائندوں نے وزیر مملکت کے ساتھ مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ اُنہوں نے اَپنے اَپنے علاقوں میں ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلقہ مختلف مطالبات پیش کئے۔مرکزی وزیر مملکت روڈ ٹرانسپورٹ ، ہائی ویز اور ہوا بازی جنرل ( ریٹائرڈ ) ڈاکٹر وِی کے سنگھ نے عوامی نمائندوں اور وفود کو بغور سنا اور اُن کے جائز مسائل اور مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر موصوف نے کہا کہ اِنتظامیہ ،لائن ڈیپارٹمنٹس او رعوامی نمائندے مل کر علاقے کی ترقی اور ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں۔
 
 
 

مشیر بصیر خان کا ویسو ،اَنچی ڈورہ،اننت ناگ کی مختلف انڈسٹریل اسٹیٹس کا دورہ 

اِنڈسٹریل ایسو سی ایشن او ریونٹ ہولڈروں کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال

اننت ناگ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ضلع اَننت ناگ کے ویسو ، انچیڈ ورا اور اننت ناگ میں مختلف صنعتی اسٹیٹس اور سپورٹس گڈس کمپلیکس بج بہاڑہ کا تفصیلی دورہ کیا۔مشیر موصوف نے تمام اِنڈسٹریل اسٹیٹس میں بنیاد ی ڈھانچے کا معائینہ کرکے مختلف یونٹوں کے کا م کاج کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے یونٹ ہولڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور بنیادی ڈھانچے اور ان کے لئے دستیاب دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے فیڈریشن آف کامرس اینڈ اِنڈسٹریز کشمیر اور دیگر اِنڈسٹریل ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیااور ان ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں نے یونٹ ہولڈروں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگا ہ کیا۔ مشیر موصوف نے ان کی جانب سے پیش کردہ مسائل اور شکایات کو بغور سنا اور ان کے جائز مسائل او رتجاویز پر مناسب غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔مشیر موصوف نے اِنڈسٹریل اسٹیٹس کوجدید خطوط پر ترقی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ایک جامع ڈیولپمنٹ پلان وضع کریں جس میں تمام سہولیات ، کامن فیسلٹی سینٹر ، میڈیکل سہولیت ، تفریحی سہولیات ، میکڈیمائزیشن اور سٹیٹ کی اندرونی سڑکوں کی خوبصورتی ڈمپنگ یارڈ ، پینے کے پانی کی سہولیت ، نکاسی آب نظام ، سائنسی بنیاد پر کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانا، پارکس ، سٹریٹ لائٹس اور دیگر متعلقہ سہولیات شامل ہوں۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ تمام صنعتی ا سٹیٹس میں بنیادی سہولیات کی ترقی کے لئے اراضی کو نشان زد کیا جائے اور ایک منصوبہ مرتب کریں تاکہ اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔بعد میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ایس آئی سی او پی بج بہاڑہ کا دورہ کیا او راُنہوں نے وہاںیونٹ ہولڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے متعدد مسائل کو بھی اُجاگر کیا اوراُنہوں نے سکیموں کو آسانی سے عملانے کرنے ، یونٹوں میں اضافہ کرنے ، سہولیات کو اَپ گریڈ کرنے وغیرہ کا مطالبہ کیا۔مشیرموصوف تمام مسائل کو بغورسنا اور جائز مسائل کو وقت پر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر اِنڈسٹریز اینڈ کامرس کشمیر ، اے ڈی ڈی سی او رجنرل منیجر ، ڈی آئی سی اننت ناگ ، سپر اِنٹنڈنٹ انجینئر کے پی ڈی سی ایل ،جنرل منیجر سیکاپ بج بہاڑہ اور دیگر اَفسران موجود تھے۔
 
 
 

مرکزی وزیر مملکت امورِ داخلہ تین روزہ دورے پرکپواڑہ پہنچے

کھاہی پورہ ۔ زَچلڈارہ میں ماڈل ایگریکلچر فارم کا سنگ بنیاد رکھا

کپواڑہ///مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے اِمور داخلہ نیتا نند رائے جموں وکشمیر یوٹی میں سرحدی ضلع کپواڑہ کے تین دِن کے دورے پر پہنچے ۔ مرکزی وزیر مملکت نے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ سب ڈویژن میں کھاری پورہ ۔ زچلدرا میں ماڈل ایگر یکلچر فارم اور سوڈ سنو پیز فارم کا سنگ بنیاد رکھا ۔وزیر مملکت برائے اِمور داخلہ نیتا نند رائے کا جانکاری دی گئی کہ 10 کنال فارم جس کی لاگت 50 لاکھ روپے ہے ۔ اِس  علاقے کے 8000 فارم آپریٹنگ کنبوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اِس فارم کو سائنسی بنیادوں پر تیار کیا جارہا ہے تاکہ کاشت کار طبقے اِس فارم سے اِستفادہ کرسکے جس کا واحد مقصد 2022 ء تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنا ہے۔مرکزی وزیر مملکت برائے اِمور داخلہ نیتا نند رائے نے زراعت اور اِس سے وابستہ محکموں ، سی ایس سی ، آیوش ، بینکوں اور دست کاری کے قائم کردہ مختلف سٹالوں کا بھی معائینہ کیا۔وزیر موصوف نے 1.20کروڑ روپے کے لاگت والے 15 سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹوں کا اِی۔ سنگ بنیاد رکھا۔ یہ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ سوچھ بھارت مشن اور منریگا کے کنور جنس موڈ کے تحت اِس علاقے کی مختلف پنچایتوں  بشمول راجوار، ماگام ، ماور ، ہندواڑہ ، نوتنسا ، قاضی آباد ، کپواڑہ ، لنگیٹ اور درگمولہ میںتیارکئے جائیں گے۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت موصوف نے مختلف زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں ، بینکوں اور دیگر تجارتی کارپوریشنوں کے سٹالوں کا معائینہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً شروع کئے گئے ترقیاتی اقدامات کا فائدہ نچلی سطح کے فرد تک پہنچ جائے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت جموںوکشمیر میں ترقی دینے کی وعد ہ بند ہے اور نئے کشمیر کے لئے پُر عزم ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے پورے دِل سے اِس خطے میں قیامِ اَمن کی حمایت کی ہے۔اُنہوں نے نوجوانوں اور تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ ترقی کے نئے اِقدامات سے فائدہ اُٹھائیں۔مرکزی وزیر مملکت برائے اِمور داخلہ نیتا نند رائے نے تعلیم میں نوجوانوں کی مثبت سوچ اور دلچسپی پر اطمینان کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر کے 13 نوجوان بشمول وادی کے 9 نوجوانوں نے یوپی ایس سی کے اِمتحان میں کوالیفائی کیا ہے اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم اور اَپنی شخصیت کی ترقی میں زیادہ دلچسپی لیں۔اِس موقعہ پر وزیر مملکت نے وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ سکیم کے تحت توصیفی سر  ٹیفکیٹ ، گولڈن / اِی شرم کارڈ ، ڈائری یونٹوں اور اخروٹ پروسسنگ یونٹ کے لئے منظور ی نامے تقسیم کئے۔اِس سے قبل چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ عرفان سلطان پنڈت پوری ، وائس چیئرمین ، ڈی ڈی سی حاجی فاروق احمد میر ، ضلع ترقیاتی کمشنر امام الدین ، ڈی ڈی سی ممبرراجور میر سلیمان نے بھی اَپنے اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔بعد میں سہ پہر کو وزیر موصوف نے سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور علاقے کے سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں آرمی، بی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، پولیس اور انٹلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ اَفسران کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے شرکت کی۔
 
 
 

فارم اور غیر فارم شعبوں میں ایس ایچ جیز کیلئے متنوع معاش کے مواقع کو فروغ دیں ۔ ڈاکٹر سحرش 

سرینگر //مشن ڈائریکٹر جموں و کشمیر رورل لائیولی ہُڈ مشن ( جے کے آر ایل ایم ) ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے ضلع ریاسی میں آر ایل ایم کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ورچول میٹنگ بلائی ۔ میٹنگ میں کشمیر کے ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر ریاض احمد بیگ ، اسسٹنٹ پروجیکٹ منیجرز آر ایل ایم ، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ، بلاک پروگرام منیجرز ، ایم آئی ایس اسسٹنٹ آف ڈسٹرکٹ ریاسی اور مشن کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سحرش اصغر نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ضلع میں فارم اور نان فارم سیکٹروں میں ایس ایچ جی کیلئے روز گار کے متنوع مواقع کو فروغ دیں ۔ مشن کی بنیادی توجہ دیہی معاش کے مواقع پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشن ایس ایچ جی کو قرضوں کیلئے مختلف مالیاتی اداروں تک رسائی میں سہولت فراہم کرنے میں کامیاب رہا ہے جو کہ معاش کے قیام کیلئے اہم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف محکموں کے ساتھ مل کر ایس ایچ جی کے ارکان فارم سیکٹر اور نان فارم سیکٹر دونوں میں اپنی روزی روٹی قائم کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ مختلف بلاکس اور اضلاع سے ایس ایچ جی مصنوعات کی تشہیر کیلئے مشترکہ برانڈنگ کا استعمال کریں اور متعلقہ شعبے میں معاش کا اندراج کریں اور اجتماعی پیداوار اور فروخت کیلئے مناسب کسان پیداوار تنظیم ایف پی اوز /پرڈیوسرانٹر پرائیزز کو فروغ دیں ۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ایس ایچ جی کے انفرادی ممبروں کو اپنے بینک کھاتوں کو کھولنے کی ترغیب دیں ۔ ایس ایچ جی ممبر جس کا انفرادی بینک اکاؤنٹ ہے وہ اپنی چھوٹی کھپت کی ضروریات کیلئے 5000 روپے کی اوور ڈرافٹ سہولت حاصل کر سکتا ہے ۔ 
 
 
 
  

این آئی ایف ٹی سری نگر کیمپس مئی 2022 تک مکمل ہو جائے گا 

انسٹی ٹیوٹ جموں و کشمیر کی روایتی مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے ’ سینٹر آف ایکسی لینس ‘ قائم کرے ۔ چیف سیکرٹری 
سرینگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی ( این آئی ایف ٹی ) سرینگر کی یو ٹی لیول ایڈوائیزری کمیٹی کی میٹنگ کی صدار ت کی ۔ محکمہ خزانہ ، صنعت و تجارت اور اعلیٰ تعلیم کے انتظامی سیکریٹریوں کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل این آئی ایف ٹی ، ایم ڈی سڈکو اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ آغاز میں این آئی ایف ٹی سرینگر کیمپس اور کورس نصاب پر ایک تفصیلی پرذنٹیشن ڈائریکٹر این آئی ایف ٹی سرینگر نے پیش کی ۔ اس موقع پر مزید بتایا گیا کہ این آئی ایف ٹی سرینگر کا کیمپس جس میں جدید ترین سہولیات ہیں جن میں لیبز ، ریسورس سینٹر ، ڈیزائین سٹوڈیو ، انکیو بیٹر ، ایمفی تھیٹر اور اومپورہ بڈگام کے ہوسٹلز مئی 2022 تک مکمل ہو جائیں گے ۔ فی الحال انسٹی ٹیوٹ سڈکو انڈسٹریل کمپلیکس رنگریٹھ میں عارضی رہائش سے دو کورسز چلا رہا ہے ۔ اس موقع پرمزیر بتایا گیا کہ تعمیراتی کام مکمل ہونے کے قریب ہیں اور تعلیمی بلاک ، انتظامی بلاک ، آڈیٹوریم ، ہوسٹل بلڈنگ ، انکیو بیشن سنٹر اور کنٹین بلاک اکتوبر 2021 میں حوالے کئے جائیں گے جبکہ باقی انفراسٹریکچر مئی 2022 تک حوالے کر دیا جائے گا ۔مقامی مصنوعات کی پائیدار نشوونما کیلئے بہتر ڈیزائین اور مناسب برانڈنگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی سے کہا کہ وہ مقامی کاریگروں اور سیلف ہیلپ گروپس کے ساتھ بامقصد مصروفیت اختیار کریں اور انہیں موجودہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت دیں ۔ ڈاکٹر مہتا نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کی روائتی مصنوعات بشمول نمدا ، پشمینہ ، پیپر ماشی ، ٹیلہ ، ریشم اور لکڑی کے سامان کی بحالی کیلئے جے اینڈ کے مخصوص منصوبوں کو شروع کرنے کیلئے ’سینٹر آف ایکسی لینس ‘ قائم کرے ۔ ڈائریکٹر جنرل این آئی ایف ٹی نے بتایا کہ این آئی ایف ٹی فیکلٹی اور دیگر کیمپس کے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دے گا تا کہ جے اینڈ کے دستکاری میں ڈیزائین کی مداخلت پر کام کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ این آئی ایف ٹی چیف سیکرٹری کے مشورے کے مطابق کاریگروں ، بُننے والوں اور سیلف ہیلپ گروپس کی تربیت کیلئے بھی کام کرے گا ۔
 
 

سابق ممبر اسمبلی رام بن کابس سٹینڈ میں خوانچہ فروشوںکی حمایت میں احتجاج

ایم ایم پرویز 
رام بن//کانگریس کے سابق ایم ایل اے رام بن نے بدھ کے روز بس سٹینڈ رام بن میں خوانچہ فروشوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اشوک کمار کی قیادت میں کئی خوانچہ فروش اور ریڈے بان بس اسٹینڈ کے احاطے میں جمع ہوئے اور احتجاج کیا اور حکام کے خلاف نعرے لگائے۔انہوں نے میونسپل کمیٹی رام بن کے بس سٹینڈ رامب ن میں غریب دکانداروں کے ساتھ نامناسب رویے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے میونسپل کمیٹی رام بن پر خوانچہ فروشوں کو ہراساں کرنے کے لیے سنگین الزامات لگائے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے کچھ عہدیدار انہیں ایک نہ ایک بہانے سے ہراساں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بس سٹینڈ پر پینے کے پانی کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بس اسٹینڈ کے احاطے میں نصب واٹر ہینڈ پمپ طویل عرصے سے غیر فعال ہے۔ انہوں نے کہا کہ MC دکانداروں اور کارٹ مالکان سے ٹیکس کے طور پر ہزاروں روپے وصول کر رہا ہے جس کے بدلے وہ ان کے لیے کوئی تفریحی سہولت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔انہوں نے ڈائریکٹر لوکل باڈیز جموں پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت دیں کہ وہ دکانداروں ، ڈرائیوروں اور راہگیروں کو ضروری تفریحی سہولیات فراہم کریں حالانکہ بس اسٹینڈ روزانہ کی بنیاد پر ہے۔ احتجاجی دکانداروں کے اندراج کے بعد احتجاجی مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔
 
 
 

ڈی سی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

کشتواڑ //ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کشتواڑ اشوک شرما نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا تاکہ مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں مثلا ً آکسیجن جنریشن پلانٹ کے سول کام، نئی 100 بستروں والی عمارت اور امراض چشم بلاک کا معائنہ کیا جا سکے۔پی ڈبلیو ڈی حکام نے ڈی سی کو آگاہ کیا کہ پرائم منسٹر کیئر فنڈ کے تحت 500 ایل پی ایم آکسیجن جنریشن پلانٹ کی تنصیب تیزی سے جاری ہے اور ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ ڈی سی کو آگاہ کیا گیا کہ 1500 ایل پی ایم کے دوسرے یونٹ پر تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے اور کئی گنا تک آکسیجن کی فراہمی کے لیے کراس اوور فلائی اوور مکمل ہو چکا ہے اور اسے جلد ہی شروع کر دیا جائے گا۔ڈی سی نے کہا کہ آکسیجن پلانٹ کوویڈ 19 کے منظر نامے کے دوران لائف لائن منصوبہ قرار دیا اور ترجیحی بنیادوں پر اس کی تکمیل کی کوشش کی۔ڈی سی نے ایگزیکٹو ایجنسی سے کہا کہ وہ آئی بلاک اور ہسپتال کی 100 بستروں پر توسیع پر باقی کام مکمل کرنے کے لیے ڈبل شفٹوں میں کام کرے۔انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ان تمام پروجیکٹس کی پیش رفت کو قریب سے مانیٹر کیا جائے تاکہ ہسپتال کو جلد سے جلد بہتر بنایا جا سکے۔
 
 

ڈوڈہ میں جے جے ایم کے تحت صحت کے اداروں کی کوریج کا جائزہ لیاگیا

 ڈوڈہ//ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ڈوڈہ دکاس شرما نے  پی آر آئی گرانٹس کے تحت منظور شدہ کیپیکس بجٹ پلان کے کاموں کی ٹینڈرنگ پر پیش رفت کا جائزہ لینیاور جل جیون مشن کے تحت اب تک کور نہ ہوچکے صحت کے اداروں کی کوریج کے لیے مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے اہم عہدیداروں کی میٹنگ کی صدارت کی۔انہیں بتایا گیا کہ 1421 کاموں میں سے 1266 تخمینوں کو تکنیکی طور پر چیک کیا گیا ہے ، جبکہ 1191 کاموں کو انتظامی منظوری دی گئی ہے اور صرف 62 تخمینے زیر التواء ہیں جو ایک یا دو دن میں کئے جائیں گے۔ڈیپارٹمنٹ وار ٹینڈرنگ سٹیٹس کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی ڈی سی نے ا یگزیکٹیو انجینئر پی ایچ ای گندوہ کو ہدایت کی کہ کارکردگی کو مطلوبہ سطح پر چیک اور بڑھایا جائے۔پی ڈی ڈی سے متعلق غیر ممکنہ کاموں کے حوالے سے آخری جائزہ میٹنگ کی سمت کے حوالے سے ایگزیکٹیو انجینئر نے بتایا کہ تقریباً 70 کام آر ڈی ڈی کے حوالے کیے گئے ہیں جنہیں پی آر آئی گرانٹس کے تحت مزید کارروائی کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ڈی ڈی سی نے اے سی ڈی کو ہدایت کی کہ وہ ان کاموں کی فہرست پیش کرے جو متبادل کے طور پر لیے گئے ہیں ، اس کے علاوہ متعلقہ اداروں سے کہا گیا کہ تمام کاموں کو بطور متبادل پیش کیا جائے جب کہ انہوں نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ٹینڈرنگ یا عملدرآمد کے دوران مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کی تلقین کی۔جے جے ایم کے تحت صحت کے اداروں کی کوریج کے حوالے سے متعلقہ ایگزیکٹیو انجینئرنے بتایا کہ  اب تک کور نہ ہوچکے اداروں کو تقریبا ً تین بار ٹینڈر دیا گیا تھا اور اب تک ناقص ردعمل کی وجہ سے انہیں الاٹ نہیں کیا گیا۔ ڈی ڈی سی نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے رہنمائی حاصل کریں۔
 
 
 

چھاترو میں نوجوان کی نعش چھت سے لٹکی ملی

پھانسی یا قتل؟،تحقیقات شروع

عاصف بٹ 
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی سب ڈویژن چھاترو کے علاقہ سیوا میں 27ستمبر کی شام کو مقامی نوجوان کی نعش گھر کے چھت پر لٹکی ملی جسکے بعد مقامی  پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ نوجوان کی موت سے علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی اور ہر کوئی یہ پوچھتا ہے کہ سلیم خودکشی کرنے والا نہیں جبکہ اسکا قتل کردیا گیا ہے۔سلیم کے رشتہ دار نے بتایا کہ وہ گھر سے باہر تھے تو انھیں فون آیا کہ سلیم نے اپنی بیوی کو مارا ہے اور اسے پولیس ڈھونڈ رہی ہے جسکے بعد وہ فورا ًگھر آئے اور علاقے کے ممبر و دیگر افراد کیساتھ پولیس کے ہمراہ چھاترو پہنچے جس دوران انھیں فون آیا کہ محمد سلیم نے گھر کے چھت پر پھانسی دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جس مقام پر نعش لٹکی ملی اسکی کل لمبائی محض چھ فٹ کے قریب ہے جبکہ انھوں نے پورے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور قصوراروں کے خلاف جلد از جلد سخت کاروائی کی مانگ کی ہے۔ علاقہ کے بزرگ شخص غلام محمد نے بتایا کہ جب اپنے کھیتوں میں کار کرہے تھے کہ انھیں فون آیا کہ  نوجوان سلیم کو پولیس ڈھونڈنے آئی ہے اور اسنے اپنی بیوی کو مارا ہے جبکہ سلیم گھر سے باہر تھا۔ اور پولیس نے سلیم کے بہنوئی کو ساتھ لیا کہ جب تک سلیم نہیں ملتا انہیں ساتھ لیا جائے اور اسی اثناء میں سلیم کی نعش چھت پر ملی۔انھوں نے کہا کہ سلیم کا قد چھ فٹ سے زیادہ ہے اور جہاں اسکی نعش لٹکی ملی وہاں پر انسان آسانی سے کھڑا ہوسکتا ہے جسے یہ لگتا ہے کہ اسکا پہلے قتل کیا گیا ہے اور پھر اسے لٹکایا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سلیم شریف تھا جبکہ آج تک اسکی کسی کے ساتھ گاوں میں کوئی لڑائی نہیں ہوئی اور نہ کوئی غلط کام کیا۔ایس ایچ او چھاترو سندیپ پریہار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ معاملے کی انکوایری جاری ہے  اور کئی لوگوں کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیاگیا ہے جبکہ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسکا قتل ہوا ہے یا اس نے پھانسی دی ہے، پوسٹ مارٹم کل کیا گیا ہے اور انھیں رپورٹ کا انتظارہے جبکہ پولیس ہر زاوئے سے تحقیقات کررہی ہے۔
 
 

ڈی ڈی سی چیئرپرسن کا دچھن دورہ ، عوامی دربار منعقد 

متعدد سرکاری افسران دربار سے رہے غیر حاضر

عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کونسل کشتواڑ چیئرپرسن پوجا ٹھاکر نے دچھن علاقے کے دورے کے دوران سوندر میں عوامی شکایتی ازالہ کیمپ کااہتمام کیا جس دوران لوگوں نے علاقے میں پانی کی کمی اور علاقے کے لوگوں کے ساتھ محکمہ جل شکتی کے ملازمین کے رویے کے حوالے سے مسائل اٹھائے ۔سوندر کی عوام نے چیئرپرسن سے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں کمیونٹی کلاسیں شروع کی جائیں کیونکہ طلبہ پچھلے 2 سال سے مشکلات کے شکار ہیں جبکہ انھیں اور گورنمٹ گرلز ہائی اسکول سوندرکے لیے مضامین کے ماہرلیکچررز کا بھی مطالبہ کیا۔ مقامی لوگوں نے پی ایم جی ایس وائی کے تحت آنے والی زمین کا فوری معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ۔میٹنگ کے دوران دیگر کئی مطالبات اور مسائل اٹھائے گئے جن پر چیئرپرسن نے متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔چیئرپرسن نے افسران کی غیر حاضری پر بھی سنجیدگی سے نوٹس لیا اور عوام کو یقین دلایا کہ ان افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو اپنے فرائض خلوص نیت سے انجام نہیں دے رہے ہیں اور مزید انتباہ دیا کہ یا تو وہ اپنے متعلقہ دفاتر میں فرایض انجام دیں یا نوکری چھوڑ دیں۔ انہوںنے کہا کہ علاقے میں ملازمین کی غیر حاضری اب مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ کئی ملازمین و افسر غیر حاضر پائے گئے تھے۔
 
 

سرتھل میں آگ کی ہولناک واردات، مکان خاکستر

 عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے علاقہ سرتھل میں بعد دوپہر آگ کی ہولناک واردات میں مکان جل کر خاکستر ہوگیا جس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق آگ بعد دوپہر 2:45منٹ پر ضلع ہیڈکواٹر سے 35 کلو میٹردور سرتھل کے خان محلہ معرواری میں عبدل مجید کے مکان کی پہلی منزل میں نموادار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہلی منزل و چھت کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ آگ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں ،پولیس و فائر سروس نے آگ بجھانے کی کاروائی شروع کی۔فائر سروس کے افسر فاروق احمد نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب پہلی منزل میں لگی جس نے پہلی منزل پر تعمیر پانچ کمروں و اچھت کو مکمل طور تباہ کردیا جبکہ نچلی منزل کو بچالیا گیا۔ تاہم پہلی منزل پر رکھا سامان مکمل طور تباہ ہوگیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ عبدالمجید کے گھر اس ماہ کی 14اور 15 تاریخ کو انکی دو بیٹیوں کی شادی طے تھی جبکہ گھر میں شادی کیلئے رکھا سامان بھی جل گیا۔
 
 

مڑواہ میں گاڑی حادثے کی شکار، ڈرائیور زخمی

عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی سب ڈویژن مڑواہ میں پیش آئے سڑک حادثے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوا جسے مزید علاج و معالجے کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مڑواہ میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑک کی تعمیر میں لگے ڈمپر گاڑی کو سرکنڈو میں اس وقت حادثہ پیش آیا جب گاڑی کی بریک فیل ہوگئی اور گاڑی سڑک سے لڑھک کر نیچے گر گئی جس میں سوار ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیںاور اُسے علاج و معالجے کیلئے سی ایچ سی مڑواہ سے سرینگر منتقل کیا گیا۔
 
 

 ڈوڈہ کھیلینی شاہراہ پرحادثہ ، 1 زخمی 

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ بٹوت قومی شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں 1 شخص زخمی ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب کھیلینی سے ڈوڈہ جارہا آٹو لوڈ کیرئیر زیر نمبری JK06-9144 کھیلینی نالہ کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو کر 450 فٹ گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اشفاق احمد ولد محمد شریف (26)ساکنہ گرمل زخمی ہوا۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی شخص کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
 
 
 

ڈوڈہ میں نیشنل کانفرنس کے تنظیمی انتخابات 

خالد نجیب سہروردی دوبارہ ضلع صدر منتخب 

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ میں نیشنل کانفرنس کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں بااتفاق رائے سابق وزیر و پارٹی کے سینئر لیڈر خالد نجیب سہروردی کو دوبارہ ضلع صدر منتخب کیاگیا۔ اس موقع پر سابق ایم ایل اے اندروال و صوبائی نائب صدر قاضی جلال الدین، سابق ایم سی و ضلع نائب صدر محمد اقبال بٹ سمیت سبھی بلاکوں سے آئے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران قاضی جلال الدین بطور الیکشن آبزرور رہے جس میں نیشنل کانفرنس سے منسلک 23 بلاک کمیٹیوں نے بااتفاق رائے خالد نجیب سہروردی کو ضلع صدر نامزد کیا۔پارٹی کارکنان نے سہروردی کی پارٹی کے تئیں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اہم ذمہ داری کے لئے وہ ایک موضوں شخصیت ہیں۔سہروردی نے سبھی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھ پر پھر سے اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس واحد ایسی جماعت ہے جو ان مشکلات ترین دور میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جماعت کی کامیابی کا راز سیکولر نظریہ ہے جو جموں و کشمیر کے ہر خطہ کی یکساں ترجمانی کرتی ہے۔ضلع صدر نے پارٹی ورکروں پر زور دیا کہ عوامی مسائل و تنظیم کی مزید مضبوطی کے لئے گھر گھر جا کر پارٹی کا منشور پہنچائیں اور آپسی اتفاق و اتحاد کو برقرار رکھیں۔
 
 

 سانبہ میں وزیر اعظم مودی کی زندگی پر مبنی نمائش کا اہتمام  

وجئے پور//وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر بی جے وائی ایم کے زیر اہتمام سیوا ہی سمرپن ابھیان کے تحت نو بھارت مہواتسو کے ایک حصے کے طور پر سابق کابینہ وزیر چندر پرکاش گنگا اس موقع پر مہمان خصوصی اور درشن کمار اسٹیٹ انچارج نو بھارتمیلہ مہمان خصوصی تھا۔اس نمائش میں پی ایم مودی کی کامیابیوں کو دکھایا گیا تھا جب سے انہوں نے گجرات کو بطور وزیر اعلیٰ سنبھالا اور پھر کامیابی کے ساتھ ہندوستان کو بطور وزیر اعظم ایک نئی بلندی پر پہنچایا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر چندر پرکاش گنگا نے کہا "وزیر اعظم مودی کا عزم اور آخری آدمی کے لیے کام کرنے کا جوش غیر معمولی ہے اور یہ کہ ہندوستان نے ان کی قابل قیادت میں نئی بلندیاں حاصل کی ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے درشن کمار نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر یو ٹی کے پورے ضلع میں وہی نو بھارت میلہ پروگرام کامیابی سے منعقد کر رہے ہیں۔بی جے وائی ایم سانبا کے ضلعی صدر نریندر پرتاپ سنگھ نے کہا ، "بی جے وائی ایم بھارت کے اب تک کے بہترین وزیر اعظم کی سالگرہ منانے کے لیے نو بھارت مہوتسو پورا بھارت منا رہا ہے۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

خطہ چناب

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا

July 5, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس

July 5, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد

July 4, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

ڈوڈہ میں دلخراش سڑک حادثہ ، وی ایل ڈبلیو از جان

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?