سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 51ہزار 914 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 10 مسافروں سمیت مزید 100افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 30ہزار 352افراد تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مسلسل تیسرے دن بھی کشمیر میں وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4426بنی ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 100افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 8جبکہ کشمیر میں 92افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 92متاثرین میں 9بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 83مقامی سطح پر رابطے میں آنے والے وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے92افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 47، بارہمولہ میں 10، بڈگام میں 14، پلوامہ میں 2،کپوارہ میں 4،اننت ناگ میں 1، گاندربل میں 13 جبکہ کلگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 6ہزار 291ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل تیسرے دن بھی کشمیر میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2252بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 5اضلاع جن میںادھمپور، ڈوڈہ ،کٹھوعہ، کشتواڑ اور سانبہ سے کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں 8افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 4،راجوری میں 1،پونچھ میں 1، رام بن میں 1 اور ریاسی میں ایک متاثر ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 61ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی جمعہ کو کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2174بنی ہوئی ہے۔