سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متونے ہفتے کے روز ڈل جھیل کا دورہ کیا اور اس کی صفائی کے جاری عمل میں حصہ لیا ۔ اس مہم کو 2 اکتوبر 2021 کو جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے شروع کیا تھا۔ متونے ڈل جھیل کے دیگر حصوں کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقعہ پر ہو میئر نے گھاس پھوس کو صاف کرکے کیلئے کی جانے والی مسلسل کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے ڈل جھیل کی صفائی اور دیگر کوششوں کے لیے لاوڈا کی کوششوں کو سراہا۔ میئر اپنے دورے کے دوران لیکس اینڈ واٹر وئز ڈیولپمنٹ اٹھارٹی اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے افسران کے ہمراہ تھے۔