دہرادون// اتراکھنڈ میں تقریبا 48گھنٹے ہوئی موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی زدمیں آنے سے ہلاکتوں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی ہے اور 11دیگر لاپتہ ہیں۔اس تباہی میں کل 12افراد زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ تباہی میں کئی عمارتوں کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے ۔ایک سرکاری ترجمان نے بدھ کوبتایا کہ نینی تال انتظامیہ کی جانب سے حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق ابتدائی تخمینہ میں نینی تال میں تقریبا 102 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ، جس میں سب سے زیادہ نقصان محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ آبپاشی اور محکمہ آبی وسائل کو ہوا ہے ۔ ضلع میں سڑکوں، محکمہ آبپاشی کی اسکیموں اور پینے کے پانی کی لائنوں کو بہت نقصان پہنچا ہے ۔