Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

اب کس پرہے چنار کا سایہ ؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 2, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
یوں تو کشمیر کی خوبصورتی میں مختلف قسم کے چھوٹے بڑے درختوں کا اہم کردار ہے تاہم چنار کا درخت اپنی عظمت ، قدوقامت اور حُسن کی وجہ سے اپنا ایک اہم مقام رکھتا ہے ۔ یہ بہت گھنا ہوتا ہے ، اِس کی شاخیں لمبی لمبی ہوتی ہیں ، پتے بڑے اور انسانی پنجے سے مشابہ ہوتے ہیں۔ یہ عظیم الشان درخت بے ثمر ہوتا ہے مگر اِس کی لکڑی جوہر دار ہوتی ہے۔ شدید ترین گرمی میں اِس کا سایہ تپتے وجود کو فرحت کا احساس دلاتا ہے ۔ اِس کے پتوں کی سرسراہٹ کی آواز انسان کو مدہوش سا کر دیتی ہے ۔ تیز بارش میں یہ اپنے نیچے پناہ لینے والوں کو دس منٹ تک بھیگنے نہیں دیتا ۔ یہ بہت شفیق ، ملنسار اور محبت کرنے والا درخت ہے ۔
یہ عظیم الشان درخت 25 میٹر لمبا اور اِس کی موٹائی 50 فٹ بلکہ کہیں کہیں اِس سے بھی زیادہ ہوتی ہے ۔ موسمِ گرما میں جہاں اِس کے بڑے بڑے سرسبز پتے دِل کو موہ لیتے ہیں وہاں موسمِ خزاں میں یہ پتے سُرخ رنگ میں تبدیل ہو کر ایک موقعے پر ایسا نظارہ پیش کرتے ہیں جیسے درخت میں آگ لگی ہو ۔ اِس موسم میں چنار کا درخت ایک عجیب قسم کا نظارہ پیش کرتا ہے جِسے دیکھ کر فطرت شناس لوگ خوب لطف اندوز ہوتے ہیں ۔
آگئی لو خزاں کی پربت تک
وادیوں میں چنار جلتے ہیں
رات کے وقت قمقموں کی روشنیاں جب چناروں کے پتوں پر پڑتی ہیں تو اُنہیں سُرخ رنگِ زیبائی سے رنگ دیتی ہیں اور مظاہرِفطرت کا نظارہ کرنے والے متحیر نگاہوں سے دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں۔ چنار کے درخت نے اپنی منفرد پہچان ، خوبصورتی اور عظمت کی بدولت یہاں کے ادب اور شعروشاعری میں بھی اپنا ایک مقام حاصل کیا ہے ۔ شیخ محمد عبداللہ نے بھی اپنی سوانحِ حیات کا نام آتشِ چنار رکھا ہے ۔
یہ درخت کشمیر کی ثقافت کا ایک انمول حصہ ہے ، کشمیر میں اِسے شاہی درخت کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ۔ اِس درخت کو میجک آف کشمیر یا جادوئے کشمیر بھی کہتے ہیں ، اِسی لیے تو ڈاکٹر علامہ اقبال جیسے عظیم مفکر نے کشمیری لوگوں کو چنار کے درخت کے ساتھ تشبیہ دے کر کہا ہے:
جِس خاک کے خمیر میں ہے آتشِ چنار
ممکن نہیں کہ سرد ہو وہ خاکِ ارجمند
عام خیال یہ ہے کہ کشمیر میں چنار کا پہلا پودا 1586ء میں مغلوں کے ریاست پر تسلط جمانے کے بعد سرزمینِ فارس سے لا کر بویا گیا تھا لیکن بعض محققین کہتے ہیں کہ کشمیر میں سب سے پُرانا چنار 1374ء میں لگایا گیا ۔ کشمیر میں صدیوں سے موجود چنار اِس کی شناخت بن چکا ہے۔ افسوس ! انفراسڑکچر کی ترقی کے نئے منصوبوں جیسے سڑکوں کی کشادگی ، سرکاری عمارتوں ، ہوٹلوں ، تجارتی مراکز اور دوسری تعمیرات کے نام پر یا کسی اور بہانے سے کشمیر میں چناروں کو بڑی بے دردی کے ساتھ کاٹا جا رہا ہے۔ محافظینِ ماحول کا کہنا ہے کہ کشمیر ہر سال مجموعی طور پر چنار کے تقریباً سات سو درختوں سے محروم ہو جاتا ہے۔ چنار کے پودے کو تناور ، جلالی اور سجاوٹی درخت بننے میں ایک صدی لگتی ہے لیکن یہاں درجنوں درختوں کو بغیر کسی پچھتاوے اور جواب دہی کے کاٹ ڈالتے ہیں۔ مشاہدہ کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ صرف سرینگر میں درجنوں ایسے چنار ہیں جو متعلقہ حکام کی لا پرواہی یا پھر حکومت کی مجرمانہ خاموشی کے نتیجے میں سوکھ کر رہ گئے ہیں ۔
سیاحت سے تعلق رکھنے والے افراد کو یہ فکر لاحق ہے کہ ماضی میں لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے والا یہ بلند و قامت درخت اگر اِسی طرح سے کٹتا رہا تو وادیِ کشمیر کے حُسن کا نظارہ کرنے والے یہاں آنا ترک کر دیں گے۔
اے وادیِ کشمیر ، اے وادیِ کشمیر
کشمیر تیرا حُسن ہوا درد کی زنجیر
آنسو ہیں تیری آنکھ میں، پیروں میں زنجیر
قدرت نے چناروں سے کیا تجھ کو مزین
باطل نے بنایا ہے تجھے درد کی تصویر
اے وادیِ کشمیر ، اے وادیِ کشمیر
(مضمون نگار وادی کشمیر کے کم عمر ناول نگار ہے ۔اور راجپورہ شاھورہ پلوامہ سے تعلق رکھتا ہے )
رابطہ ۔9695402379 
[email protected]
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بی ایس ایف ڈائریکٹر جنرل کا دورہ پونچھ، شیلنگ سے متاثرہ علاقوں کی زمینی صورتحال کا لیا جائزہ
تازہ ترین
سرحدوں کے محافظ ہی حقیقی ہیرو ہیں: ہما قریشی
تازہ ترین
سیاحت کے احیاء کی حمایت میں قوم کو متحد ہونا ہوگا: تنویر صادق
تازہ ترین
سرحدی باشندوں کیلئے محفوظ رہائش ضروری، حکومت فوری اقدام کرے : رمن بھلہ
تازہ ترین

Related

کالممضامین

آن لائن سٹہ بازی اور فینٹسی گیمنگ! | نوجوان نسل میں بڑھتا ہوا نفسیاتی بحران فکر انگیز

May 28, 2025
کالممضامین

یاس و نااُمیدی کا آخری مرحلہ خود کشی ہے؟ | ذہنی بیماریاں بھی قتل ِ ذات کا سبب بنتی ہے لمحہ فکریہ

May 28, 2025
کالممضامین

! چھوٹے اور مڈل درجے کی صنعتیں | سب سے بڑا چیلنج بقاء اورتوسیع ہے تجارت

May 27, 2025
کالممضامین

دیہی زمین کی حدبندی میں ڈیجیٹل سحر | شفاف مستقبل کے لئےتجرباتی خاکہ معلومات

May 27, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?