ریاسی// ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی میٹنگ، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ریاسی نے کی ،نے ضلع کے مختلف علاقوں کے لیے 27 روٹ پرمٹ جاری کیے ہیں۔میٹنگ میں مسافروں کی حفاظت کے پہلووں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ 31 تجاویز کے مقابلے میں اوور لوڈنگ اور سڑک حادثات کو کم کرنے کے مقصد سے منتخب درخواست گزاروں (بے روزگار نوجوانوں) کو 27 پرمٹ جاری کیے گئے۔ڈی ڈی سی نے ریگولیٹنگ اتھارٹی سے کہا کہ وہ منظور شدہ روٹ پرمٹ پر خدمات کی جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنائے اور اوور لوڈنگ، اوور چارجنگ اور گاڑیوں کی بے قاعدہ نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے۔