Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
پیر پنچال

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 16, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
13 Min Read
SHARE

مہنگائی سے مزدو طبقہ کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور

 عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی // جموں و کشمیر یو ٹی میں آسمان چھوتی مہنگائی اور بے روزگاری نے مزدور طبقہ کا جینا دوبھر کر دیا ہے جس کے نتیجے میںمزدور طبقہ او ر اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے۔ آسمان چھوتی مہنگائی نے مزدور پیشہ افراد کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ عوامی نمائندوں نے بتایا کہ ضروری اشیاءکی قیمتوں میں تشویشناک اضافہ کی وجہ سے اکثر عوام غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں جو انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔عام آدمی کا معیارِ زندگی مہنگائی کی وجہ سے بہت متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کو ختم کرنے کےلئے حکومت کو کوئی لائحہ عمل اختیار کرنا پڑے گا اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر عوامی اور اجتماعی مفادات کے لئے کوششیں کرنی ہوں گی۔اس کے علاوہ آسمان کو چھوتی قیمتوں پر قابو پانے کےلئے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کرنا پڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ عوام کو ضرورت زندگی کی اشیاءسستے داموں مہیا کرے لیکن بدقسمتی سے یہاں سب کچھ اس کے برعکس ہو رہا ہے اور مہنگائی کا جادو سر چڑھ کے بول رہا ہے۔ جس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ ٹماٹر اسی روپے فی کلو بک رہے ہیں جبکہ دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جس پر قابو پانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی باقی ریاستوں کی طرح یو ٹی جموں کشمیر کے نوجوانوں کو بھی تمام طرح کی سہولیات بہم پہنچائی جائیں تاکہ ان کی پریشانیوں کا ازالہ ہوسکے۔
 
  
 
 

 درہ میں پرائمری ہیلتھ سینٹر کی عدم دستیابی 

ہزاروں کی آبادی بنیادی طبی سہولیات سے محروم 

عظمیٰ یاسمین 
تھنہ منڈی // سب ڈویژن تھنہ منڈی کے دور دراز پہاڑی گاو¿ں درہ میں ڈسپنسری یا پرائمری ہیلتھ سینٹر کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہاں کی عوام دور حاضرہ میں بھی طبی سہولیات سے محروم ہے۔ مکینوں کے مطابق کئی ہزار کی آبادی پر مشتمل دیہات درہ ، برہون ، نیلی اور بھٹیلی کی عوام کو مجموعی طور پر طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث عوام پریشان حال ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ تمام دیہات کا صدر مقام درہ گاو¿ں ہے کیونکہ پیر پنچال کی اکثر ڈھوکوں میں آنے جانے کےلئے گوجر، بکروال اور پہاڑی طبقہ کے ساتھ ساتھ عام راہگیر اور مال مویشیوں والے مسافر بھی اسی راستے سے ہو کر گزرتے ہیں لیکن اس پنچایت میں ڈسپنسری کی عدم دستیابی ان لوگوں کےلئے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ عوام کا کہناہے کہ ہمیں اس دور میں بھی بیمار شخص یا حاملہ خاتون کو پی ایچ سی ہسپتال تھنہ منڈی لے جانا پڑتا ہے۔ جب تک زیادہ علیل شخص کی جان جانے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ اس ضمن میں نوجوان سماجی کارکن شبیر احمد چوہدری نے کشمیر عظمیٰ کی وساطت سے گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عوامی خواہشات کے مطابق اس پنچایت میں ایک ڈسپنسری یا پرائمری ہیلتھ سینٹر قائم کیا جائے تاکہ عوام کو مزید پریشانیوں سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں متعدد بار ضلع انتظامیہ تک رسائی حاصل کی ہے لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوئی ہے جو کہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔
 

پیر پنچال ڈیولپمنٹ فورم کا منڈی میں اجلاس 

منڈی // عوامی فلاحی تنظیم پیر پنچال عوامی ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے منڈی میں ایک عوامی اجلاس منعقد کیا گیا جس کے دوران عوامی مسائل پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی ۔فورم کے چیئرمین مولوی محمد فرید ملک کی سربراہی میں منڈی ڈاک بنگلہ میںمنعقدہ اجلاس میں منڈی ،ساتھرہ، لورن، ساوجیاں ،فتح پور ،جالیاں ،اعظم باد ،اڑ ائی، چکھڑی ، وغیرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی لوگوں نے شرکت کی۔معززین نے عوامی اجلاس کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ دیہات میں بجلی پانی ،راشن،راشن کارڈ ،مہنگائی،مسافر کرایا،پنشن ،تعلیم اور دوسرے ترقیاتی مسائل کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔اس دوران مقررین نے جموں وکشمیر کےساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ دیہا ت میں رہائش پذیر لوگوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کےلئے ایک مستحکم مہم شروع کی جائے تاکہ غریبوں کو بنیادی سہولیات میسر ہو سکیں ۔
 
 

یوم اطفال کی مناسبت سے پروگرام منعقد 

حسین محتشم
پونچھ//ضلع لیگل سروس اتھارٹی پونچھ اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے باہمی اشتراک سے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائر سکنڈری اسکول شیش محل میں ایک پروگرام یوم طفلاں پر منعقد کیا گیا۔اس پروگرام میں ضلع پونچھ کے مختلف ہائی سکولوں کے طلبہ و طلابات نے حصہ لیا۔ پروگرام کے دوران مصوری کے مقابلوں، مباحثے، کوئز اور مضمون نویسی کے مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ کو انعام اور اسناد سے نوازا گیا۔ اشوک کمار شاون چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پونچھ کی ہدایت پر سیکرٹری ڈی ایل ایس اے وجاہت حسین کاظمی پونچھ کی نگرانی میں منعقدہ اس پروگرام میں مختلف سکولوں کے تقریباً 300 طلباءاور عملہ نے شرکت کی۔ سیکرٹری ڈی ایل ایس اے پونچھ وجاہت حسین کاظمی نے پروگرام کے دوران ہندوستان کے آئین پر روشنی ڈالتے یوئے بچوں کے حقوق پر خصوصی بات کی۔انہوں نے اس موقع پر ہنر مندی کی نشوونما اور بچوں کی ہمہ جہت ترقی پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر موجود زبیر حسین شاہ ڈائریکٹر محکمہ سکول ایجوکیشن نے بھی خطاب کرتے ہوئے بچوں کے بنیادی حقوق،تعلیم اور بچوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں آگاہی پر روشنی ڈالی۔ پرنسپل گرکز ہائر سکنڈری سکول شیش محل نے بھی خطاب کیا کوئز، پینٹنگ اور مضمون نویسی کے مقابلے میں حصہ لینے والے مختلف اسکولوں کے تمام بچوں کو یادگاری میمنٹوز اور سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے۔
 
 

رسوئی گیس کی سبسڈی بحال کرنے کا مطالبہ

پونچھ/ عوامی بہبود محاز کے چیئرمین زوراور سنگھ شہباز نے ایل پی جی سلنڈر(رسوئی گیس) کی سبسڈی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سلنڈر کی قیمتیں بڑھائی گئیں تو حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ گیس سلنڈر کی سبسڈی عوام کے کھاتے میں جمع کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب ایل پی جی سلنڈر کی قیمت ایک ہزار روپے ہو گئی ہے اور سبسڈی بھی بند کر دی گئی ہے جو غریب اور نادار لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔انہوں نے کہا کے سرکار کو اپنے وعدے کے تحت سبسڈی بحال کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت گیس سلنڈر کی سبسڈی بحال نہیں کر سکتی تو سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کرے اور گیس سلنڈر کی قیمت ایک ہزار سے کم کر کے چھ سو روپے کرے تاکہ غریب عوام کو سہولت مل سکے۔فرنٹ کے چیئرمین زوراور سنگھ شہباز نے ریاست کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور غریب نادار لوگوں کے لیے گیس سلنڈر سبسڈی بحال کریں۔
 

خورشید خان پی ڈی پی زونل صدر منتخب 

مینڈھر //پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے مینڈھر سب ڈویژن کی زونل باڈی تشکیل دی گئی ہے ۔پی ڈی پی جنرل سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ نئی فہرست کے تحت پارٹی کے زونل سیکریٹری خورشید خان کو زونل صدر منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ اسی طرح پونچھ اور سرنکوٹ کے زونل صدر بھی تعینات کئے گئے ہیں ۔پارٹی کارکنوں نے نئے منتخب امید واروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبو ط بنانے کےلئے محنت و لگن کےساتھ کام کریں گے ۔
 

سرحدی علاقہ میں ویٹرنری کیمپ کا انعقاد 

رمیش کیسر 
نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے سرحدی گاﺅں سیال میں فوج کی جانب سے ایک ویٹرنری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس طبی کیمپ کے دوران شعبہ پشو پالن کے ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے خانہ بدوش طبقہ کے مویشیوں کا معائینہ کرنے کےساتھ ساتھ ان کو مفت ادویات بھی فراہم کیں ۔نوشہرہ میں مقیم فوج کی 33راشٹریہ رائفل بٹالین کی جانب سے گوجر بکروال طبقہ کےلئے منعقدہ کیمپ کے دوران چار سو سے زائد مویشیوں کا طبی معائینہ کر کے ان کو ادویات بھی فراہم کیں ۔ڈاکٹروں نے مویشیوں کی مختلف بیماریوں کے سلسلہ میں بھی عوام کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے ان کی علامتوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔
 

سیری کی کئی پنچایتیں مواصلاتی نظام سے محروم 

رمیش کیسر 
نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے سیری بلاک کی کئی سرحدی پنچایتیں مواصلاتی نظام سے محروم ہیں ۔صارفین نے بتایا کہ اس جدید دور میں بھی ان کو مواصلاتی سروس فراہم ہی نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ پسماندہ طرز کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سرحدی بلاک کی پنچایت گگروٹ ،ڈھینگ ،منگوٹ میں ابھی تک بھارتیہ ائیر ٹیل ،جیو ،بی ایس این ایل وغیرہ کا مواصلاتی نظام قائم نہیں ہے جبکہ لوگ اپنے رشتہ داروں کےساتھ مشکل میں بات کرنے کےلئے بھی پیدل سفر طے کر کے مواصلاتی رینج میں جانے پر مجبور ہیں ۔صارفین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی پنچایتوں میں جلدازجلد مواصلاتی سروس دستیاب کی جائے ۔
 

نوشہرہ میں گرلز کالج قائم کرنے کا مطالبہ 

رمیش کیسر 
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے مکینوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن میں لڑکیوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کےلئے ایک علیحدہ گرلز کالج کا قیام عمل میں لایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ سب ڈویژں کی عوام کی جانب سے گزشتہ کئی عرصہ سے زنانہ کالج کی تعمیر کا مطالبہ کیا جارہا ہے لیکن ابھی تک جموں وکشمیر انتظامیہ لڑکیوں کی تعلیم کےلئے قدم اٹھانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔مقامی معززین و پنچایتی اراکین نے بتایا کہ گزشتہ کئی عرصہ سے لوگوں کی جانب سے گرلز کالج کی تعمیر کا مطالبہ کیا جارہا ہے لیکن اب سیاسی لیڈروں کو مذکورہ مانگ صرف الیکشن کے دنوں میں ہی یاد آتی ہے ۔انہوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن میں لڑکیوں کی تعلیم کےلئے گرلز کالج کی تعمیر کو جلدازجلد منظوری دی جائے۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

پیر پنچال

نوشہرہ میں پاکستانی فوج کی شدید گولہ باری آٹھ شہری زخمی، درجنوں ڈھانچوں کو نقصان پہنچا

May 10, 2025
پیر پنچال

حدِ متارکہ پر پاکستانی فائرنگ سے مینڈھر میں ایک درجن سے زائد رہائشی مکانات تباہ بالاکوٹ میں مسجد کو نقصان، بنیادی ڈھانچے کی شدید تباہی، متاثرین کیلئے معاوضے کا مطالبہ

May 10, 2025
پیر پنچال

پیر پنچال میں کئی قصبے پہلی مرتبہ گولہ باری کی زد میں آئے ہزاروں افراد متاثر، سینکڑوں خاندان نقل مکانی پر مجبور

May 10, 2025
پیر پنچال

پاکستانی فائرنگ میں کنڈی گلہوتہ کی خاتون جاں بحق

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?