سرینگر//جموںوکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی نے منشیات کی لت، روڑ سیفٹی اور سماجی مسائل پر ایک جانکاری سمینار منعقد کیا۔ سرینگرمیں مرکزی دفتر پر منعقدہ سمینار میں رورل سوسائٹی کے چیئرمین مبارک گل نے نوجوانوںمیں منشیات کے بڑھتے استعمال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ موزوں وقت ہے کہ حکومت، سول سوسائٹی، والدین، مدارس، ذمہ دار شہری اور علماء منشیات کو سماج سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے اجتماعی طور پرکوششیں کریں۔ مبارک گل نے کہا’ ’ہمیں سنجیدہ مسائل پر بات کرنی چاہئے جن کا جموںوکشمیر کی آنے والی نسلوں پر سنگین نتائج مرتب ہونگے، منشیات کسی بھی کنبہ کو متاثر کرسکتے ہیںلیکن اپنے بچوں سے منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کرنے اور ان پر نظرگزر رکھنے سے انہیں محفوظ رکھاجاسکتاہے‘‘۔ انہوںنے کہاکہ اگر بچوںکو منشیات فراہم کرنے کی پیشکش کی جاتی ہے تو اسے ٹھکرانے کی جانکاری دی جائے اور اگر ایسی صورتحال سامنے آتی ہے تو انہیں پیغام یا کال کرنے کی ترغیب دی جائے تاکہ آپ ان کے پاس پہنچ جائیں‘‘۔ انہوںنے کہا ’’ ہم ابھی بھی سڑک حادثات کو ٹالنے کی کوششوںکررہے ہیں اور بیرون ممالک میں اس مسئلہ کے حل کو جانچا اور آزمایا گیا ہے‘‘۔ انہوںنے کہاکہ آئے روز سڑک حادثات کو ٹالنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن میں روڑ سیفٹی اور ڈرائیونگ لائنسنوں کے اجراء کرنے میں قابلیت و اہلیت شامل ہے ۔ سمینار میں سوسائٹی کے اراکین، دانشور، سول سوسائٹی ممبران، طلباء اور معزز شہریوںنے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔
چندی گام لولاب میں منشیات مخالف پروگرام
سرینگر//کشمیر سرور فاؤنڈیشن اور کشمیر یوتھ ویب نے پولیس کے اشتراک سے چندی گام لولاب میں منشیات مخالف پروگرام کا انعقاد کیا۔پروگرام میں ڈی ڈی سی سوگام ناصر لون اورڈی ایس پی سوگام اعجاز احمدسمیت کئی لوگ موجود تھے۔ پروگرام میں مختلف اسٹیک ہولڈروں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ڈی سی سوگام نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کو منانے کے لیے این جی اوز کا کردار قابل سراہنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نوجوانوں کو مختلف کھیل سرگرمیوں میں شامل کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے تاکہ منشیات کی وباء کو روکا جا سکے۔ کشمیر سرور فاؤنڈیشن کے بانی رفعت وانی نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کی تقاریب دیگر مقامات پر بھی منعقد ہونگی۔