سرینگر //کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے 2متاثرین فوت ہوگئے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد4455تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 49ہزار 140ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5 مسافروں سمیت مزید 144افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 34ہزار432تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 144افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 19جبکہ کشمیر میں 125افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 125افراد میں 5بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ دیگر 120افراد مقامی سطح پر رابطے میں کمی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 125افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 51، بارہمولہ میں 21، بڈگام میںپلوامہ میں 12، کپوارہ میں 9، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 8، گاندربل میں 16 جبکہ کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 9ہزار 784تک پہنچ گئی ہے۔ کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے 2افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک بڈگام اور ایک سرینگر سے تعلق رکھتا ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2276تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے کے کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، پونچھ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں 19افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 19افراد میں جموں میں 13،ادھمپور2، راجوری میں 1،ڈوڈہ میں 1جبکہ رام بن میں 2افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار648تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں میں منگل کو کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2179بنی ہوئی ہے۔
ملک میں کورونا کے نئے معاملے 10 ہزار سے کم
یواین آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دس ہزار سے کم کورونا کے نئے کیسز کی تعداد گزشتہ روز کے مقابلے کم ہے۔ اس دوران اس وبا کی وجہ سے 197 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔پیر کے روز ملک میں 59 لاکھ 75 ہزار 469 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 12 کروڑ 97 لاکھ 84 ہزار 45 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 8865 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 44 لاکھ 56 ہزار 401 ہو گئی ہے۔ اس دوران 11 ہزار 971 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 61 ہزار 756 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.38 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.27 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد پر آگئی ہے۔کیرالہ ایکٹیو کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں ایکٹو معاملے 2,446 کم ہو کر 65,367 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں 6,866 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 49,64,375 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 127 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35,877 ہو گئی ہے۔