سری نگر// شیخ پورہ سونہ وارسرینگر میں 27 سالہ نوجوان دریائے جہلم میں غرق آب ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا،’ ’منگل کے روز سری نگر کے شیخ پورہ سونہ وار علاقے میں 27 سالہ نوجوان جس کی شناخت مارف احمد ساکن بڈگام کے بطور ہوئی ہے پیر پھسل جانے کے نتیجے میں دریائے جہلم میں غرق آب ہوا‘‘۔انہوں نے کہا کہ آس پاس موجود لوگوں اور پولیس نے نوجوان کو فوری طورپر پانی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ذرائع کے مطابق متوفی نوجوان جہلم سے ریت نکال رہا تھا کہ اسی اثنا میں وہ دریا میں جاگرا جس وجہ سے اْس کی موت واقع ہوئی۔