سرینگر// انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے سابق کابینہ وزیر اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے بھائی تصدق مفتی کو طلب کیا ہے ۔پی ڈی پی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ‘مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں محبوبہ مفتی کے بھائی تصدق مفتی کو جمعرات کے روز نئی دہلی ہیڈ کوارٹر پر طلب کیا گیا ہے ’۔انہوں نے مزید بتایا کہ ای ڈی نے تصدق مفتی کو صبح گیارہ بجے ہیڈ کوارٹر پر حاضر ہونے کے بارے میں آگاہی فراہم کی ہے ۔بتا دیں کہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جموں وکشمیر کے متعدد سیاستدانوں سے پوچھ تاچھ کی ہے ۔