سرینگر// حکومت نے مرکزی زیر انتظام لداخ میں محکمہ خزانہ اور زرعی یونیورسٹی کشمیر میں تعینات قریب50 مدرسین ،سائنس دانوں اور افسران کو واپس طلب کیا ہے، جبکہ محکمہ خزانہ کے23افسراں اور فوڈ کنٹرول افسر کو لداخ ڈیپوٹیشن پر روانہ کیا گیا۔سرکار نے مرکزی زیر انتظام لداخ میں فی الوقت ڈیپوٹیشن پر تعینات ملازمین کی فوری طور پر واپسی طلب کرتے ہوئے محکمہ خزانہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی۔ حکم نامہ کے مطابق ان ملازمین میں ڈی ایس ای ائو لیہہ میں تعینات انچارج سٹیٹکل(شماریات) افسر کلبوشن کمار، سپر انٹنڈنٹ انجینئر ہائڈورلک لیہہ میں تعینات سٹیٹکل افسر،سریش سنگھ، ڈی ایس ای ائو کرگل میں تعینات انچارج سٹیٹکل(شماریات) افسراں پرویز احمد ڈار اور حکیم جاوید اقبال،چیف میڈیکل افسر کرگل میں تعینات سٹیٹکل افسر جاوید احمد آہنگر، بلاک ڈیولپمنٹ افس،رونگ چمتنگ لیہہ میں تعینات سٹیٹکل افسر رنجیت سنگھ، سٹیٹ ٹیکس افسر لیہہ شوکت احمد، ایکسائز رینج لداخ کرگل میں تعینات ایکسائز ٹیکسز افسر محمد اکبر حکیم، لداخ میں تعینات انسپکٹر یاسر عرفات قادری،سب انسپکٹر مدثر بشیر،ایکسائز گارڈ وسیم راجہ اور شہباز احمد شاہ، ضلع ٹریجری افسر لیہہ سمرجیت سنگھ،ضلع ٹریجری افسر کرگل محمد حنیف تانترے چیف کنٹرولر آف فائنانس کرگل شوکت علی راتھر، ایڈیشنل ٹریجری افسر لیہہ وحد الرشید، اکاونٹس افسر کرگل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ستیندر سنگھ،ای ایم اینڈ آر ای ڈویژن کرگل کے اسسٹنٹ اکاونٹس افسر راجندر کمار، ائے ٹی ائو،ٹریجری تیسرو کرگل انور حسین ،محکمہ تعمیرات عامہ ڈویژن کرگل میں اسسٹنٹ اکاونٹس افسر الطاف حسین،محکمہ تعمیرات عامہ ڈویژن لیہہ میں اسسٹنٹ اکاونٹس افسر سوشیل کمار اور پی ایچ ای ڈویژن لیہہ میں تعینات اسسٹنٹ اکاونٹس افسر سنجے منہاس شامل ہیں۔ کمشنر سیکریٹری محکمہ عمومی انتظامی منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق ان افسراں کی واپس کے بعد نئے افسراں کو مرکزی زیر انتظام لداخ میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ آرڈر کے مطابق محکمہ خزانہ کے ان افسراں کو فوری طور پر لداخ کے جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں مزید تقرریوں کیلئے رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ان افسراں بی ڈی ائو منڈی پونچھ کے سٹیٹکل افسر محمد سعید،طی ڈی ائو ڈی کے مرگ کولگام کے سٹیٹکل افسر سید نثار احمد،کرگل میں پہلے سے تبدیل کئے گئے سٹیٹکل افسر ریاض احمد پرے، بی ڈی ائو کیلر کے سٹیٹکل افسر عبدارشید گنائی، بی ڈی ائو لارنو کے سٹیٹکل افسر سید توفیق احمد اور بی ڈی ائو پڈر کشتواڑ کے سٹیٹکل افسر اتم چند شامل ہیں۔ حکم نامہ کے مطابق اس فہرست میں سٹیٹ ٹیکس کمشنر کے دفتر میں تعینات انچارج سٹیٹکل افسر پھونستگ نامگیال،ایکسائز رنیج راجور ی،پونچھ کے ای ٹی ائو وریندر سنگھ پوار،،ایکسائز رینج سرینگر کے انسپکٹر فیصل طاہر بیگ،سب انسپکٹر فاروق احمد راتھر،گارڈ فیروز احمد راتھر،گارڈ عبدالحمید گنائی،ضلع ٹریجری افسر گاندربل شوکت علی راتھر، ایس ایس ائے کے انچارج چیف اکاونٹس افسر محمد فرید چودھری،ڈسڑک فنڈس آفس اننت ناگ کے انچارج چیف اکاونٹس افسر سجاد احمد کمار، راجسٹرار کاپریٹو سوسائٹی جموں کے اکونٹنٹ موہت تھاپا، زونل ایجوکیشن آفس اننت ناگ میں تعینات اکاونٹنٹ محمد عظم،ٹریجری آفسر رام سو بلال حسین، ضلع ٹریجری راجور کے اکاونٹنت محمد حفیظ، ضلع ٹریجری اننت ناگ کے اکاونٹنٹ فاروق احمد تانترے،سرنکوٹ ٹریجری کے اکاونٹنٹ محمد یونس،زونل ایجوکیشن افس سرنکوٹ کے اکونٹنٹ کبیر حسین شامل ہیں۔اس دوران حکومت نے زراعی یونیورسٹی کشمیر کے17 ملازمین کو لداخ سے واپس طلب کیا گیا ہے۔سرکار کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ جموں کشمیر تنظیم نو قانون مجریہ2019 کے تحت حاصل اختیارات اور زراعی یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر کی سفارش پر لیفٹنٹ گورنر نے ان ملازمین کو لداخ سے واپس طلب کیا ہے۔ان ملازمین میںایسو سیٹ پرفیسر و سنیئر سائنسداں ڈاکٹر بشیر احمد راتھر،ایسو سیٹ پرفیسر و سنیئر سائنسداں ڈاکٹر معراج الدین صوفی، ایسو سیٹ پرفیسر و سنیئر سائنسداں ڈاکٹر خورشید احمد ڈار،ایسو سیٹ پرفیسر و جونیئر سائنسداں ڈاکٹر محسن ایوب میر،انچارج ہیڈ کرشی وکاس کیندر زنسکار ڈاکٹر شاہنواز احمد ڈار،ڈاکٹر شوکت احمد ڈار، ڈاکٹر وکاس گپتا، ڈاکٹر پروین کمار، ڈاکٹر ہنومان لال ورما، ڈاکٹر سید برجیس زہرہ، ڈاکٹر عابد حسین لون، ڈاکٹر عارف احمد پنڈت، ڈاکٹر محمد یعقوب وانی، ڈاکٹر سید محمد شاہ اور ڈاکٹر دنیش کمار شامل ہیں۔ اس دوران سرکار کی جانب سے ایک اور حکم نامہ کے مطابق جموں کشمیر ڈرگ اینڈ فوڈ کنٹرول آفس جموںمیں تعینات ڈرگ کنٹرول افسر اروند کمار شرما کو2برسوں کیلئے مرکزی زیر انتظام لداخ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کرنے کی ہدایت دی۔ سرکاری حکم نامہ میں انہیں فوری طور پر لداخ میں عمومی انتظامی محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔