سرینگر //جموں وکشمیر عوامی مجلس عمل نے حیدرپورہ سرینگر تصادم آرائی کے دوران 2شہریوں کی ہلاکت پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔بیان میں الطاف احمد بٹ اورڈاکٹر مدثر گل کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ خاندانی ذرائع کے مطابق ان دونوں معصوموں کو فورسز نے جس طرح بے دردی سے قتل کیا ہے وہ انسانیت، جمہوریت اور انصاف کے خون کے مترادف ہے ۔بیان میں اس سانحہ کو حقوق انسانی کی تنظیموں کیلئے لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے لواحقین کو مرحومین کی لاشوںکو سپرد کئے جانے کی حمایت کی گئی اور کہاگیا کہ دکھ کی اس المناک گھڑی میں کشمیری عوام ان کے ساتھ نہ صرف کھڑے ہیں بلکہ متاثرین کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔