سرینگر //8 ویں جماعت کے ٹرم 2 کے امتحان کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ریاستی کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ (ایس سی ای آر ٹی) کشمیر ڈویژن نے آٹھویں جماعت کے ٹرم سیکنڈ امتحان سیشن 2021 (کشمیر ڈویژن) کے وقت میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جو سوموار 22 نومبر 2021 سے شروع ہوگا۔اپنے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امتحان کا نیا وقت دوپہر 12.00 بجے سے 1.00 بجے تک ہوگا،تاہم امتحان کا دورانیہ وہی1گھنٹے رہے گا ۔